BR100 Increased By (0.65%)
BR30 Increased By (0.84%)
KSE100 Increased By (0.41%)
KSE30 Increased By (0.39%)
BAFL 58.70 Increased By ▲ 0.26 (0.44%)
BIPL 25.49 Increased By ▲ 0.29 (1.15%)
BOP 34.28 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.95 Increased By ▲ 0.11 (0.53%)
DGKC 195.00 Increased By ▲ 2.03 (1.05%)
FABL 89.89 Increased By ▲ 0.10 (0.11%)
FCCL 53.39 Increased By ▲ 0.56 (1.06%)
FFL 18.07 Increased By ▲ 0.12 (0.67%)
GGL 19.38 Increased By ▲ 0.41 (2.16%)
HBL 287.00 Increased By ▲ 1.50 (0.53%)
HUBC 215.29 Increased By ▲ 0.91 (0.42%)
HUMNL 10.88 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 8.09 Increased By ▲ 0.07 (0.87%)
LOTCHEM 27.78 Decreased By ▼ -0.11 (-0.39%)
MLCF 87.14 Increased By ▲ 0.63 (0.73%)
OGDC 322.11 Increased By ▲ 2.15 (0.67%)
PAEL 39.85 Increased By ▲ 0.43 (1.09%)
PIBTL 16.96 Increased By ▲ 0.29 (1.74%)
PIOC 270.20 Increased By ▲ 4.14 (1.56%)
PPL 229.75 Increased By ▲ 1.57 (0.69%)
PRL 34.89 Increased By ▲ 0.21 (0.61%)
SNGP 99.00 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.83 Increased By ▲ 0.23 (0.86%)
TELE 8.60 Increased By ▲ 0.32 (3.86%)
TPLP 8.64 Increased By ▲ 0.42 (5.11%)
TRG 69.72 Increased By ▲ 0.01 (0.01%)
UNITY 11.69 Increased By ▲ 0.02 (0.17%)
WTL 1.30 Increased By ▲ 0.02 (1.56%)
دنیا

ٹرمپ کا وینزویلا کے آئل ٹینکروں کی ناکہ بندی کا حکم

  • اس اقدام کے ساتھ ہی انہوں نے وینزویلا کے خام تیل تک امریکی رسائی سے متعلق نئے مطالبات بھی سامنے رکھے ہیں
شائع December 17, 2025 اپ ڈیٹ December 17, 2025 02:26pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز وینزویلا جانے اور وہاں سے نکلنے والے پابندیوں کی زد میں آنے والے تیل بردار جہازوں کی مکمل ناکہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کاراکاس پر دباؤ کی مہم میں نمایاں شدت پیدا کر دی ہے۔ اس اقدام کے ساتھ ہی انہوں نے وینزویلا کے خام تیل تک امریکی رسائی سے متعلق نئے مطالبات بھی سامنے رکھے ہیں۔

امریکا گزشتہ کئی ماہ سے کیریبین میں بڑے پیمانے پر فوجی تعیناتی کر رہا ہے، جس کا باضابطہ مقصد لاطینی امریکا میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں بتایا جا رہا ہے، تاہم اس مہم کا مرکزی ہدف وینزویلا نظر آتا ہے۔ کاراکاس اس کارروائی کو بائیں بازو کے صدر نکولس مادورو کو اقتدار سے ہٹانے اور وینزویلا کے تیل پر قبضے کی کوشش قرار دیتا ہے۔

گزشتہ چند ہفتوں سے کشیدگی میں اضافہ ہو رہا تھا، جب ٹرمپ نے وینزویلا کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے اشارے دیتے ہوئے اس کی فضائی حدود کو بند قرار دیا اور زمینی سطح پر منشیات کے خلاف کارروائیوں کا عندیہ دیا۔ گزشتہ ہفتے امریکا نے وینزویلا سے روانہ ہونے والے ایک آئل ٹینکر کو تحویل میں لے کر نئی پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ وہ وینزویلا میں آنے اور جانے والے تمام پابندی زدہ آئل ٹینکروں کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دے رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وینزویلا جنوبی امریکا کی تاریخ کے سب سے بڑے بحری بیڑے سے گھرا ہوا ہے۔

تیل کی برآمدات پر انحصار کرنے والی وینزویلا کی معیشت کے لیے یہ اقدام شدید دباؤ کا باعث بن سکتا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحری قوت اس وقت تک بڑھے گی جب تک وینزویلا امریکا کو وہ تیل، زمین اور دیگر اثاثے واپس نہیں کرتا جو اس نے ماضی میں قبضے میں لیے۔

وینزویلا نے امریکی اعلان کو اپنی دولت لوٹنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق تیل کی برآمدات بند ہونے کی صورت میں زرمبادلہ کی قلت، درآمدات میں کمی اور خوراک و ادویات کی قلت کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع نے کارروائی کو منشیات کارٹلز کے خلاف مہم قرار دیا ہے، تاہم ناقدین اسے وینزویلا کے خلاف دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی قرار دے رہے ہیں۔

Comments

200 حروف