BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

ویسٹ انڈیز سے ویلنگٹن میں مقابلہ ، نیوزی لینڈ اہم بولرز کے بغیر میدان میں اترے گی

  • کرائسٹ چرچ میں سیریز کے پہلے میچ میں نیتھن اسمتھ اور میٹ ہنری کے انجری کے باعث باہر ہونے سے بلیک کیپس کو دھچکا جبکہ ویسٹ انڈیز بلند حوصلوں کے ساتھ اگلے میچ کے لیے تیار ہے
شائع اپ ڈیٹ

نیوزی لینڈ بدھ سے ولنگٹن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں نوآموز بولنگ اٹیک اور نئے وکٹ کیپر پر انحصار کرے گا، کیونکہ انجریز کی طویل فہرست نے ٹیم کو سخت متاثر کیا ہے۔

کرائسٹ چرچ میں سیریز کے پہلے میچ کے ڈرا ہونے کے دوران بلیک کیپس اپنے فاسٹ بولرز نتھن اسمتھ اور میٹ ہنری کی خدمات سے محروم ہوگئے، جس سے ان کی جیت کی امیدیں تقریباً ختم ہو گئیں۔

کائل جیمیسن بھی دستیاب نہیں، جس کے بعد میزبان ٹیم نے اپنی بولنگ لائن میں خلا پُر کرنے کے لیے غیر تجربہ کار مائیکل رے اور کرسچن کلارک کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

دونوں میں سے کوئی بھی بیسن ریزرو میں ڈیبیو کر سکتا ہے۔ جیکب ڈفی، جنہوں نے پہلے ٹیسٹ میں پہلی بار پانچ وکٹیں لیں، بھی مضبوط امیدوار ہیں جبکہ بلیئر ٹکنر اور آل راؤنڈر زیک فولکس مزید بولنگ آپشن فراہم کریں گے۔

ہیڈ کوچ روب والٹر کے مطابق رے اور کلارک ریڈ بال کرکٹ میں مستقل مزاجی رکھنے والے باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور اب انہیں عالمی سطح پر اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع ملا ہے۔

وکٹ کیپنگ میں بھی تبدیلی کی گئی ہے جہاں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ٹام بلنڈل کی جگہ کینٹربری کے مچل ہے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

اسپن آل راؤنڈر گلین فلپس بھی گروئن انجری سے صحت یابی کے بعد ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ حتمی الیون کا اعلان ٹاس کے روز کرے گا۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کرائسٹ چرچ میں جسٹن گریوز کی شاندار ناقابلِ شکست 202 رنز کی بدولت 531 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 457 رنز بنا کر ٹیسٹ تاریخ کی دوسری بڑی چوتھی اننگز کھیلنے کے بعد بڑے اعتماد کے ساتھ ولنگٹن پہنچا ہے۔

یہ نتیجہ انہیں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ابتدائی پوائنٹس دلانے میں مددگار ثابت ہوا، ورنہ آسٹریلیا کے ہاتھوں 3-0 اور بھارت کے خلاف 2-0 کی شکستوں نے ان کی مہم کو بری طرح متاثر کیا تھا۔

ویسٹ انڈیز کی نیوزی لینڈ میں آخری جیت 1995 میں بیسن ریزرو پر ہوئی تھی، جب ایمبروز اور واش اپنی پوری تابندگی کے ساتھ بولنگ کر رہے تھے۔ اس مرتبہ بھی میزبان ٹیم کی فاسٹ بولنگ لائن کمزور ہونے کی وجہ سے مہمان ٹیم کے پاس یہ سلسلہ توڑنے کا بہترین موقع ہے۔

شمار جوزف اور الزاری جوزف کی عدم موجودگی کے باوجود کیریبیائی ٹیم کو ایک بار پھر 37 سالہ کیمار روچ سے امیدیں وابستہ ہیں جنہوں نے پہلے ٹیسٹ میں سات وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ ناقابل شکست 58 رنز بھی بنا کر ٹیم کو شکست سے بچایا۔

Comments

Comments are closed.