BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

امریکہ میں منشیات بھیجنے والا ہر ملک حملے کا نشانہ بن سکتا ہے،ٹرمپ کی دھمکی

  • ٹرمپ کے اس بیان پر کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے سخت ردعمل دیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو خبردار کیا کہ کوئی بھی ملک جو غیر قانونی منشیات امریکہ میں اسمگل کرے گا، اس پر حملہ کیا جاسکتا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں کابینہ کے اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جو بھی ایسا کرتا ہے اور منشیات ہمارے ملک میں بیچتا ہے، وہ حملے کا نشانہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات کولمبیا سے آنے والی کوکین کا حوالہ دیتے ہوئے کہی۔

ٹرمپ کے اس بیان پر کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے سخت ردعمل دیا۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں کہا کہ کولمبیا ہر 40 منٹ بعد ایک منشیات بنانے والی لیبارٹری تباہ کرتا ہے، وہ بھی بغیر میزائلوں کے۔

گزشتہ چند مہینوں میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کیریبیئن اور بحرالکاہل میں مبینہ منشیات اسمگلنگ کرنے والی کشتیوں پر میزائل حملے کیے گئے ہیں جن میں درجنوں افراد مارے گئے۔ اس پالیسی کے باعث خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، خصوصاً وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے ساتھ، جس کی سرحد کولمبیا سے ملتی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ الزام لگاتی ہے کہ نکولس مادورو امریکیوں کو ہلاک کرنے والی منشیات کی ترسیل میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے، تاہم نکولس مادورو اس کی تردید کرتے ہیں۔

حالیہ دنوں میں ٹرمپ نے وینزویلا میں فوجی مداخلت کے امکان کا بھی اشارہ دیا ہے۔ منگل کو انہوں نے کہا کہ صرف وینزویلا ہی نہیں بلکہ کوئی بھی ملک جو امریکا میں منشیات بھیجے گا، زمینی حملوں کا سامنا کرسکتا ہے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ میں سنتا ہوں کہ کولمبیا کوکین بناتا ہے، وہاں کوکین بنانے کے کارخانے ہیں، اور پھر وہ اسے ہمیں بیچ دیتے ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ذاتی طور پر پابندیوں کا سامنا کرنے والے صدر پیٹرو نے جواب دیتے ہوئے ٹرمپ کو اپنی حکومت کے انسدادِ منشیات اقدامات میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

پیٹرو نے کہا کہ ہماری خودمختاری کو دھمکی نہ دیں، ، ورنہ آپ جیگوار کو جگا دیں گے۔ ہماری خودمختاری پر حملہ کرنا جنگ کے مترادف ہے۔

Comments

Comments are closed.