BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن دو روزہ دورے پرجمعرات کو بھارت پہنچیں گے

  • دورے کے دوران ولادی میر پوٹن کی توانائی اور دفاعی تعلقات پر توجہ مرکوز ہوگی
شائع اپ ڈیٹ

روسی صدر ولادی میر پوٹن جمعرات سے دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ رہے ہیں جہاں وہ روسی تیل، میزائل سسٹمز اور فائٹر جیٹس کی مزید فروخت کی پیشکش کرینگے تاکہ جنوبی ایشیائی ملک پر امریکی دباؤ کے باعث متاثر ہونے والے توانائی اور دفاعی تعلقات کو بحال کیا جاسکے۔

روس کئی دہائیوں سے بھارت کو ہتھیار فراہم کرتا رہا ہے اور فروری 2022 میں ماسکو کی طرف سے یوکرین پر حملہ شروع کرنے کے بعد مغربی پابندیوں کے باوجود نئی دہلی بحری راستے سے روسی تیل کے سب سے بڑے خریدار کے طور پر سامنے آیا ہے۔

تاہم بھارت کی خام تیل کی درآمدات رواں ماہ 3 سال کی نچلی سطح پر پہنچنے کا امکان ہے کیونکہ روس پر پابندیاں سخت ہونے کے ساتھ بھارت کی امریکی تیل اور گیس کی خریداری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ سربراہی اجلاس کے لیے4 سال میں بھارتی دارالحکومت کے اپنے پہلے دورے پر، پوٹن کے ساتھ ان کے وزیر دفاع، آندرے بیلوسوف اور کاروبار اور صنعت سے تعلق رکھنے والا ایک وسیع وفد شامل ہو گا۔

ایٹلانٹک کونسل تھنک ٹینک کے مائیکل کگلمین نے کہا کہ پوٹن کا دورہ نئی دہلی کے لیے موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ ماسکو کے ساتھ اپنے خصوصی تعلقات کی مضبوطی کو دوبارہ اجاگر کرے اور نئے ہتھیاروں کے معاہدوں میں پیش رفت کرے۔

واشنگٹن میں قائم ادارے کے سینئر جنوبی ایشیا فیلو، کگلمین نے مزید کہا کہ بھارت-روس سربراہی اجلاس صرف دکھاوے پر مبنی نہیں ہوتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے اقدامات کا اعلان ہونے کا امکان ہے۔

Comments

Comments are closed.