پاکستان
مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد آج دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے
- دورے کے دوران مصر کے وزیر خارجہ نائب وزیراعظم سے ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبد اللطی آج سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور مصر کے طویل المدتی اور دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے جو مشترکہ مذہب، ثقافتی ہم آہنگی اور خطے و بین الاقوامی امور پر مشترکہ نقطہ نظر پر مبنی ہیں۔
دفترخارجہ کے مطابق دورے کے دوران مصرکے وزیر خارجہ نائب وزیراعظم سے ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔
فریقین دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیں گے اور غزہ کی صورتحال سمیت علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔
یہ دورہ پاکستان اور مصر کے درمیان دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کی عکاسی کرتاہے جو مشترکہ مذہب، ثقافتی ہم آہنگی اور علاقائی و بین الاقوامی امورکے بارے میں یکساں موقف پر مبنی ہیں۔






















Comments
Comments are closed.