کاروبار اور معیشت
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 77 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4142 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
ملک بھر میں منگل کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 77 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4142 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 7 ہزار 700 روپے کے ہوشربا اضافے سے 4 لاکھ 36 ہزار 562 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 6601 روپے بڑھ کر 3لاکھ 74 ہزار 281 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے پر مستحکم رہی تھی۔
مزید برآں چاندی کی فی تولہ قیمت 152 روپے کے بڑے اضافے سے 5 ہزار 422 روپے ہوگئی۔

























Comments
Comments are closed.