BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

چین تاجکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرے گا، چینی وزیر خارجہ

  • چین کسی بھی بیرونی مداخلت کو قبول نہیں کرے گا، چینی وزیر خارجہ
شائع اپ ڈیٹ

چین نے تاجکستان سے اعلیٰ معیار کی زرعی مصنوعات کی درآمدات میں توسیع اور تاجکستان میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے فروغ کا اعلان کیا ہے۔ یہ بات چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے دارالحکومت دوشنبے کے دورے کے دوران تاجک ہم منصب سراج الدین محردین سے ملاقات میں کہی۔ چینی وزارت خارجہ کے جاری بیان کے مطابق وانگ یی نے کہا کہ چین تاجکستان کے لیے ایک قابل اعتماد اور بھروسہ مند شراکت دار کے طور پر اپنا کردار جاری رکھے گا اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔

وانگ یی نے چین کے بنیادی مفادات، بشمول تائیوان کے معاملے پر تاجکستان کی مضبوط حمایت پر شکریہ ادا کیا اور واضح کیا کہ چین کسی بھی بیرونی مداخلت کو قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین جاپان میں دائیں بازو کی قوتوں کو تاریخ کے دھارے کو بدلنے کی اجازت نہیں دے گا اور نہ ہی تائیوان کے معاملے میں کسی بیرونی طاقت کی مداخلت برداشت کی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ چین جاپانی عسکریت پسندی کی واپسی کو ہرگز قبول نہیں کرے گا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جاپان کی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کے حالیہ ریمارکس نے چین اور جاپان کے درمیان سفارتی کشیدگی پیدا کر دی ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اگر چین تائیوان پر حملہ کرتا ہے تو جاپان فوجی ردعمل دے سکتا ہے۔ چین تائیوان کو اپنا صوبہ قرار دیتا ہے جبکہ تائیوان کی حکومت ان دعوؤں کو مسترد کرتی ہے اور کہتی ہے کہ اس کے مستقبل کا فیصلہ صرف وہاں کے عوام کر سکتے ہیں۔

وانگ یی نے اس موقع پر اس بات پر بھی زور دیا کہ چین دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ مل کر ایک چین پالیسی پر عالمی اتفاق رائے کو برقرار رکھنے اور دوسری جنگ عظیم کی فتح کے بعد حاصل ہونے والی کامیابیوں کے تحفظ کے لیے کام کرے گا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معدنی وسائل کے شعبے میں تعاون بڑھانے، مشترکہ ترقیاتی منصوبوں اور سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا، جس میں دو طرفہ مشترکہ گشت اور سکیورٹی اقدامات شامل ہوں گے۔ چین اور تاجکستان نے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

Comments are closed.