BR100 Decreased By (-0.22%)
BR30 Decreased By (-0.55%)
KSE100 Decreased By (-0.16%)
KSE30 Decreased By (-0.14%)
BAFL 57.23 Increased By ▲ 0.36 (0.63%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.22 Decreased By ▼ -0.13 (-0.43%)
CNERGY 13.04 Decreased By ▼ -0.08 (-0.61%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 190.00 Decreased By ▼ -2.45 (-1.27%)
FABL 94.11 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
FCCL 52.61 Decreased By ▼ -0.18 (-0.34%)
FFL 14.59 Decreased By ▼ -0.13 (-0.88%)
GGL 19.25 Decreased By ▼ -0.31 (-1.58%)
HBL 306.40 Increased By ▲ 0.30 (0.1%)
HUBC 201.00 Decreased By ▼ -0.42 (-0.21%)
HUMNL 10.01 Decreased By ▼ -0.15 (-1.48%)
KEL 6.17 Increased By ▲ 0.08 (1.31%)
LOTCHEM 26.45 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 92.81 Decreased By ▼ -0.35 (-0.38%)
OGDC 315.22 Decreased By ▼ -1.51 (-0.48%)
PAEL 35.15 Decreased By ▼ -0.48 (-1.35%)
PIBTL 14.74 Increased By ▲ 0.06 (0.41%)
PIOC 242.50 Decreased By ▼ -0.71 (-0.29%)
PPL 223.75 Decreased By ▼ -3.16 (-1.39%)
PRL 92.30 Decreased By ▼ -0.72 (-0.77%)
SNGP 91.60 Decreased By ▼ -0.24 (-0.26%)
SSGC 23.70 Decreased By ▼ -0.11 (-0.46%)
TELE 7.68 Decreased By ▼ -0.12 (-1.54%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 56.42 Decreased By ▼ -0.14 (-0.25%)
UNITY 8.07 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کھیل

امریکہ کا ورلڈ کپ شائقین کیلئے ویزا اپائنٹمنٹس آسان بنانے کا اعلان

  • ویزا عمل کیلئے 400 نئے قونصلر افسران تعینات ، کچھ ممالک میں ویزا سروسز کی موجودگی دگنی کر دی ، اسٹیٹ سیکریٹری مارکو روبیو
شائع اپ ڈیٹ

امریکہ اگلے سال 11 امریکی شہروں میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میچز کے لیے ٹکٹ رکھنے والے غیر ملکی شائقین کے ویزے جلد جاری کرے گا۔ یہ اعلان صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو کیا۔

واشنگٹن میں ویزا انٹرویو اپائنٹمنٹس کے لیے ایک نظام قائم کیا جائے گا جو غیر ملکی شائقین کو ترجیح دے گا جو ورلڈ کپ میچز میں شریک ہوں گے۔ میچز 11 جون سے 19 جولائی کے درمیان ہوں گے، جبکہ میکسیکو اور کینیڈا میں بھی میچز کا انعقاد ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ایجنسیوں نے یہ یقینی بنایا ہے کہ دنیا بھر کے فٹ بال شائقین کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد آسانی سے امریکہ آ سکیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے زیادہ تر ممالک کے شہریوں کے لیے ویزے کے اجراء میں تیزی لائی ہے اور اب ویزا حاصل کرنے کا اوسط وقت 60 دن یا اس سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ 30 ارب ڈالر کی آمدنی اور 2 لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا کر سکتا ہے۔

اسٹیٹ سیکریٹری مارکو روبیو نے کہا کہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ویزا پراسیسنگ کے لیے 400 نئے قونصلر افسران تعینات کیے ہیں، جس سے کچھ ممالک میں عملے کی موجودگی دگنی ہو گئی ہے۔

روبیو نے مزید کہا کہ امریکہ ترجیحی اپائنٹمنٹس فراہم کر رہا ہے ، تاکہ شائقین اپنا ویزا انٹرویو مکمل کر کے اہل ہونے کا ثبوت دے سکیں۔

وائٹ ہاؤس میں فیفا کے صدر جیانی انفانتینو نے کہا کہ 5 سے 10 ملین لوگ امریکہ میں میچز دیکھنے آئیں گے۔

فیفا کے مطابق اب تک 212 ممالک کے شائقین نے ایک ملین سے زائد ٹکٹیں خرید لی ہیں۔

فیفا نے ایک بیان میں کہا کہ ٹکٹ ہولڈرز کو ترجیحی ویزا اپائنٹمنٹ سسٹم کے بارے میں مزید معلومات 2026 کے اوائل میں فراہم کی جائیں گی۔

Comments

Comments are closed.