کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، 7 ہزار روپے تولہ سستا
- چاندی کی فی تولہ قیمت 123 روپے کی نمایاں کمی سے 5245 روپے ہوگئی
عالمی و مقامی مارکیٹ میں منگل کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 70 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4013 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 7 ہزار روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 23 ہزار 662 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 2 روپے کی بھاری کمی سے 3 لاکھ 63 ہزار 221 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو فی تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے پر مستحکم رہا تھا۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 123 روپے کی نمایاں کمی سے 5245 روپے ہوگئی۔

























Comments
Comments are closed.