دوست اسٹیلز کا تعمیراتی مٹیریل کے سپلائی شعبے میں قدم رکھنے کا فیصلہ
- یہ اسٹریٹجک توسیع ڈی ایس ایل کے مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ہم آہنگ ہے
پاکستان کی معروف اسٹیل بنانے والی کمپنی دوست اسٹیلز لمیٹڈ (ڈی ایس ایل) نے اپنے کاروباری پورٹ فولیو میں اسٹریٹجک توسیع کا اعلان کیا ہے اور اسٹیل ری-رولنگ کے شعبے سے آگے بڑھ کر تعمیراتی میٹیریل کی ٹریڈنگ اور سپلائی کے شعبے میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لسٹڈ کمپنی نے یہ پیشرفت منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اپنی فائلنگ کے ذریعے ظاہر کی۔
نوٹس میں کہا گیا کہ کمپنی اپنے موجودہ بنیادی کاروبار یعنی اسٹیل ری-رولنگ مصنوعات کی تیاری کے ساتھ تعمیراتی مٹیریل کی ٹریڈ اور سپلائی شعبے میں بھی سرگرمیاں بڑھائے گی۔
اسٹیل ساز کمپنی نے بتایا کہ اس اقدام کے تحت یہ پاکستان کے بڑے انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ گروپز میں سے ایک زیڈ کے بی کیلئے تعمیراتی مٹیریل کے بنیادی سورس کے طور پر کام کرے گی۔
کمپنی نے بتایا کہ اس اقدام سے پائپ لائن کے لیے مستحکم اور بار بار آنے والی طلب پیدا ہوگی اور یہ دوست اسٹیلزکو زیڈ کے بی کے تحت پورے ملک میں چلائے جانے والے بڑے انفرااسٹرکچر پروجیکٹس کی سپلائی چین میں براہِ راست حصہ لینے کا موقع فراہم کرے گا۔
نوٹس میں مزید کہا گیا کہ یہ اسٹریٹجک توسیع ڈی ایس ایل کے مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ہم آہنگ ہے اور کمپنی کی جاری مینوفیکچرنگ سرگرمیوں کے ساتھ متوازی طور پر کام کرے گی۔
کمپنی اپنے شیئر ہولڈرز کے لیے قدر میں اضافہ، کاروباری انضمام میں بہتری اور طویل المدتی پائیدار ترقی کے ذریعے اپنی وابستگی برقرار رکھے گی۔
دوست اسٹیلز لمیٹڈ پاکستان میں 19 مارچ 2004 کو کمپنیز آرڈیننس، 1984 (موجودہ کمپنیز ایکٹ، 2017) کے تحت ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کی گئی تھی۔
کمپنی کا بنیادی کاروبار اسٹیل، ڈائریکٹ ریڈیوسڈ آئرن، اسپونج آئرن، ہاٹ بریکویٹڈ آئرن، کاربن اسٹیل، پگ آئرن اور اسپیشل الائے اسٹیل کی مختلف اشکال، اقسام اور سائز میں تیاری پر مشتمل ہے، جو تمام موجودہ سہولیات میں تیار کی جاتی ہیں۔
























Comments
Comments are closed.