BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

پی اینڈ جی کا انخلا: جیلیٹ پاکستان نے پی ایس ایکس سے ڈی لسٹنگ کی درخواست دے دی

  • ڈی لسٹنگ کا مقصد گروتھ اور ویلیو کریشن کو تیز کرنا ہے، بائی بیک عمل شروع
شائع اپ ڈیٹ

جیلیٹ پاکستان لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) سے ڈی لسٹنگ اور اقلیتی شیئر ہولڈرز کے حصص خریدنے کی منظوری کے لیے باضابطہ درخواست دے دی ہے۔

کمپنی نے یہ اقدام بدھ کو اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ نوٹس میں ظاہر کیا۔

کمپنی کے اکثریتی شیئر ہولڈر، پراکٹر اینڈ گیمبل (پی اینڈ جی)، جو اپنی ذیلی کمپنی ایس اے بی وی کے ذریعے جیلیٹ پاکستان کے 91.72 فیصد حصص کی ملکیت رکھتی ہے نے بائی بیک عمل شروع کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ تجویز کردہ ڈی لسٹنگ پی اینڈ جی کی عالمی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد گروتھ اور ویلیو کریشن کو تیز کرنا ہے۔ کمپنی نے پاکستان میں اپنے کاروبار اور آپریٹنگ ماڈل کو تبدیل کرنے اور صارفین کو خدمات فراہم کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹر ماڈل پر منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ جیلیٹ پاکستان لمیٹڈ کی مینوفیکچرنگ اور تجارتی سرگرمیاں ختم کر دی جائیں گی، اور صارفین کو خطے میں کمپنی کے دیگر آپریشنز کے ذریعے خدمات فراہم کی جائیں گی۔

نوٹس کے مطابق، مقامی ذیلی کمپنی اپنے کاروباری آپریشنز بند کر دے گی اور اس کا پی ایس ایکس پر لسٹنگ برقرار رکھنا پیرنٹ کمپنی کی عالمی حکمت عملی سے مطابقت نہیں رکھتا۔

تجویز کردہ منصوبے کے تحت ایس اے بی وی اقلیتی شیئر ہولڈرز کے پاس موجود 2,638,059 حصص (جو کمپنی کے ادا شدہ سرمائے کا تقریباً 8.28 فیصد بنتے ہیں) کو فی شیئر کم از کم 216.49 روپے کی قیمت پر خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کا تعین قواعد و ضوابط کے ضابطہ 5.14.1 کے مطابق کیا گیا ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ خریداری کا ایجنٹ عارف حبیب لمیٹڈ مقرر کیا گیا ہے۔

جیلیٹ پاکستان کا مجاز شیئر کیپٹل 400 ملین روپے ہے، جو 40 ملین عام حصص میں تقسیم ہے، ہر حصص کی قیمت 10 روپے ہے، اور ان میں سے 31.87 ملین حصص جاری اور مکمل طور پر ادا شدہ ہیں۔

گزشتہ ماہ کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ اس کی پیرنٹ کمپنی،پروکٹر اینڈ گیمبل عالمی ری اسٹرکچرنگ منصوبے کے تحت پاکستان میں اپنے کاروباری آپریشنز بند کر دے گی۔

پی اینڈ جی ایک امریکی عالمی صارفین کی اشیاء بنانے والی کمپنی ہے، جس کی بنیاد 1837 میں رکھی گئی تھی۔ یہ کمپنی پیمپرز، ٹائیڈ، جیلیٹ، اور ہیڈ اینڈ شولڈرز جیسی برانڈز کے لیے مشہور ہے۔

علیحدہ بیان میں پی اینڈ جی نے کہا کہ وہ پاکستان میں اپنی مینوفیکچرنگ اور تجارتی سرگرمیوں کو بند کر دے گی اور جنوبی ایشیا میں صارفین کی خدمت جاری رکھنے کے لیے تیسرے فریق کے تقسیم کاروں پر انحصار کرے گی۔

جون میں پی اینڈ جی نے اعلان کیا تھا کہ وہ عالمی سطح پر آئندہ دو سال کے دوران اپنے غیر مینوفیکچرنگ عہدوں میں سے تقریباً 7 ہزار ملازمتیں یا 15 فیصد کی کمی کرے گی جو اس کے غیر بنیادی ری اسٹرکچرنگ پروگرام کا حصہ ہے۔

Comments

Comments are closed.