BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

مارکو روبیو سے ملاقات کیلئے تیار ہوں، روسی وزیر خارجہ

  • امن قائم کرنے کیلئے روس کے مفادات کا احترام کرنا ضروری ہوگا، سرگئی لاوروف
شائع اپ ڈیٹ

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ وہ امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، تاہم یوکرین میں امن قائم کرنے کے لیے روس کے مفادات کا احترام کرنا ضروری ہوگا۔

جمعہ کو کریملن نے اس قیاس آرائی کو مسترد کیا کہ سرگئی لاوروف صدر ولادیمیر پوتن کیلئے اہم نہیں رہے، کیونکہ روسی صدر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سمٹ کے انعقاد کی کوششیں پچھلے ماہ معطل ہو گئی تھیں۔

رائٹرز اور دیگر ذرائع نے رپورٹ کیا کہ واشنگٹن نے نیا سمٹ منسوخ کر دیا، جب سرگئی لاوروف کے دفتر نے پیغام بھیجا کہ ماسکو یوکرین کے معاملے پر اپنی شرائط سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ برطانیہ کے فنانشل ٹائمز نے ایک ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سرگئی لاوروف کی روبیو سے گفتگو نے واشنگٹن کو مایوس کیا۔

سرگئی لاوروف نے روسی خبر رساں ایجنسی آر آئی اے سے گفتگو میں کہاسیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو اور میں باقاعدہ رابطے کی ضرورت کو سمجھتے ہیں۔ یہ رابطہ یوکرین کے مسئلے پر تبادلہ خیال اور دوطرفہ ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیے اہم ہے۔ اسی لیے ہم فون پر بات چیت کرتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ذاتی ملاقات کے لیے بھی تیار ہیں۔“

ان کے بقول، ”بات چیت برقرار رکھنا اور ملاقاتیں کرنا دونوں ملکوں کے لیے ضروری ہیں تاکہ مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کی جا سکے۔ روس اس بات پر قائم ہے کہ امن کے قیام میں اس کے قومی مفادات کو مدنظر رکھا جائے۔“

ماہرین کا کہنا ہے کہ روس اور امریکہ کے درمیان یہ رابطے یوکرین میں جنگ کے حل کے لیے اہم ہیں، لیکن دونوں طرف کی سخت پالیسیوں کی وجہ سے مذاکرات میں پیچیدگیاں موجود ہیں۔

اس موقع پر روس نے یہ واضح کیا کہ یوکرین کے معاملے میں کسی بھی پیش رفت کے لیے ماسکو کی شرائط کو مدنظر رکھنا لازمی ہے۔

Comments

Comments are closed.