BR100 Increased By (0.41%)
BR30 Decreased By (-0.1%)
KSE100 Increased By (0.27%)
KSE30 Increased By (0.36%)
BAFL 59.99 Increased By ▲ 0.31 (0.52%)
BIPL 24.43 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 31.26 Decreased By ▼ -0.15 (-0.48%)
CNERGY 11.83 Decreased By ▼ -0.07 (-0.59%)
DFML 16.32 Decreased By ▼ -1.28 (-7.27%)
DGKC 201.87 Increased By ▲ 0.91 (0.45%)
FABL 93.86 Increased By ▲ 0.56 (0.6%)
FCCL 59.29 Decreased By ▼ -0.20 (-0.34%)
FFL 14.15 Decreased By ▼ -0.20 (-1.39%)
GGL 19.48 Decreased By ▼ -0.31 (-1.57%)
HBL 303.50 Decreased By ▼ -0.63 (-0.21%)
HUBC 206.36 Increased By ▲ 0.32 (0.16%)
HUMNL 8.12 Increased By ▲ 0.13 (1.63%)
KEL 6.15 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.74 Increased By ▲ 1.19 (4.85%)
MLCF 103.25 Decreased By ▼ -0.46 (-0.44%)
OGDC 312.79 Increased By ▲ 0.06 (0.02%)
PAEL 34.83 Decreased By ▼ -0.05 (-0.14%)
PIBTL 13.72 Decreased By ▼ -0.15 (-1.08%)
PIOC 269.67 Decreased By ▼ -1.97 (-0.73%)
PPL 222.62 Decreased By ▼ -0.25 (-0.11%)
PRL 82.16 Decreased By ▼ -0.20 (-0.24%)
SNGP 91.41 Decreased By ▼ -3.34 (-3.53%)
SSGC 23.93 Increased By ▲ 0.42 (1.79%)
TELE 7.32 Decreased By ▼ -0.03 (-0.41%)
TPLP 12.76 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
TRG 52.79 Decreased By ▼ -0.20 (-0.38%)
UNITY 8.48 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.39 Increased By ▲ 0.08 (6.11%)
پاکستان

27 ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش

  • چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے حوالے کردیا
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے فوری طور پر اس بل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے حوالے کر دیا۔

قبل ازیں وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کیا جس کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔ وزیراعظم آفس (پی ایم او) کے مطابق اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے باکو، آذربائیجان سے منعقد ہوا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق کابینہ کے اراکین نے مجوزہ ترمیم کا خیرمقدم کیا جس کا مقصد وفاق اور صوبوں کے تعلقات کو مضبوط بنانا اور وسیع تر آئینی اصلاحات کو یقینی بنانا ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد یہ مسودہ پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے اتحادی شراکت داروں کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور قانون سازی کے محکمے، اٹارنی جنرل اور ان کی ٹیموں کی آئینی ترمیم کو حتمی شکل دینے میں کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ترمیم قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اور اتحادی جماعتوں سے وسیع مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہے، ہم نے پاکستان کے استحکام اور ترقی کیلئے یہ سنگِ میل حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے ترمیم کے حوالے سے رہنمائی کے لیے پارٹی کے رہنما نواز شریف سے بھی مشاورت کی اور صدر آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنا تعاون فراہم کیا۔

شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان، خالد حسین مگسی، اور چودھری سالک حسین کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ ان کی جماعتوں نے مجوزہ قانون کی مکمل حمایت کی۔ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے ایمل ولی خان، اعجاز الحق اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کی گئی۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی سمت درست ہے جس کی وجہ سیاسی اور اقتصادی استحکام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام فریقین کو اجتماعی طور پر کام کرنا ہوگا۔

Comments

Comments are closed.