BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

طوفان کلمیگی کی تباہ کاریاں، ویتنام میں ہلاکتیں، فلپائن میں اموات کی تعداد 200 کے قریب پہنچ گئی

  • طوفان جمعرات کی شب ویتنام کے وسطی ساحلی علاقوں سے ٹکرایا
شائع اپ ڈیٹ

ویتنام میں جمعہ کے روز حکام نے بتایا کہ طوفان کلمیگی کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک ہوگئے، جب کہ طوفان نے فلپائن میں تباہی مچانے کے ساتھ وہاں کم از کم 188 افراد کی جانیں لے لیں۔

یہ طوفان جمعرات کی شب ویتنام کے وسطی ساحلی علاقوں سے ٹکرایا، جس کے باعث درخت اکھڑ گئے، گھروں کو نقصان پہنچا اور کئی علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ طوفان کے کمزور ہونے کے بعد بھی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے وسطی صوبوں تھانہ ہوا سے کوانگ تری تک 200 ملی میٹر (8 انچ) تک بارش متوقع ہے، جب کہ دریا کی سطح بلند ہونے سے وسطی ویتنام کے کئی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

فلپائن میں صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر جمعہ کے روز متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے تاکہ نقصانات کا جائزہ لے سکیں اور امدادی کاموں کی نگرانی کریں۔ حکام کے مطابق 135 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جب کہ 96 زخمی ہیں۔

ویتنام کے محکمہ آفاتِ سماوی کے مطابق 7 افراد زخمی ہوئے اور تقریباً 2,800 گھروں کو نقصان پہنچا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً 13 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے ویتنام نیوز ایجنسی نے بتایا کہ کوانگ نگی میں ریلوے لائن کو بھی نقصان پہنچا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز میں تباہ حال مکانات، اکھڑے ہوئے درخت اور پانی میں ڈوبی گلیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

حکومت نے بتایا کہ 2 لاکھ 68 ہزار سے زائد فوجی اہلکار امدادی اور تلاش کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ سیلاب وسطی پہاڑی علاقوں میں زرعی فصلوں، بالخصوص کافی کی پیداوار پر اثر ڈال سکتا ہے۔

کلمیگی رواں سال جنوبی بحیرہ چین میں بننے والا 13واں طوفان ہے۔ ویتنام اور فلپائن دونوں ممالک بحرالکاہل کے طوفانی پٹی پر واقع ہونے کے باعث ہر سال شدید طوفانوں اور تباہ کن بارشوں کا سامنا کرتے ہیں۔

فلپائن کے سول ایوی ایشن حکام نے ایک اور ممکنہ طوفان فنگ وونگ کے پیشِ نظر ایئرپورٹس اور علاقائی مراکز کو ہائی الرٹ پر رکھا ہے، جو اتوار کی شب یا پیر کی صبح شمالی فلپائن میں داخل ہونے سے قبل سپر طوفان کی شدت اختیار کر سکتا ہے۔

Comments

Comments are closed.