BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

ایران نے پابندیاں ہٹانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، ٹرمپ

  • میں اس حوالے سے بات سننے کے لیے تیار ہوں، دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے، امریکی صدر
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے امریکہ سے استفسار کیا ہے کہ آیا اس پر عائد اقتصادی پابندیاں ہٹائی جا سکتی ہیں۔

جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے پوچھا ہے کہ کیا پابندیاں ختم کی جا سکتی ہیں۔ ایران پر امریکی پابندیاں بہت سخت ہیں، جن کے باعث انہیں وہ کام کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں جو وہ کرنا چاہتے ہیں۔ میں اس حوالے سے بات سننے کے لیے تیار ہوں، دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے، لیکن میں اس کے لیے کھلا ہوں۔

ایران کے اقوام متحدہ میں مشن نے اس بیان پر فوری طور پر کوئی ردِعمل نہیں دیا۔

دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے پیر کو کہا تھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان تعاون اس وقت تک ممکن نہیں جب تک واشنگٹن اسرائیل کی حمایت جاری رکھے، مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھے اور خطے کے معاملات میں مداخلت کرتا رہے۔

ٹرمپ نے جنوری میں اپنے دوسرے صدارتی دور کے آغاز کے بعد ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی دوبارہ شروع کی، جس کا مقصد تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکنا ہے۔ جون میں امریکہ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کی تھی۔

دونوں ممالک کے درمیان اب تک پانچ دور کے جوہری مذاکرات ہو چکے ہیں، تاہم جون میں ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کے بعد مذاکرات کا سلسلہ تعطل کا شکار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ یورینیم کی افزودگی کا مسئلہ ہے۔ مغربی طاقتیں ایران میں افزودگی کی سطح کو صفر تک محدود کرنا چاہتی ہیں تاکہ کسی بھی قسم کے ہتھیاری خطرے کا سدباب کیا جا سکے، تاہم تہران نے اس مطالبے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ حالات میں امریکہ اور ایران کے درمیان کسی بڑی پیشرفت کے امکانات کم دکھائی دیتے ہیں۔

Comments

Comments are closed.