BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
پاکستان

کراچی الیکٹرک کا بورڈ اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر منسوخ

  • کمپنی کے انتظامی امور سے متعلق حکومتی سطح پر کیے جانے والے جائزے کی کوشش عارضی طور پر رک گئی
شائع November 6, 2025 اپ ڈیٹ November 6, 2025 09:41am

کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا طے شدہ اجلاس بدھ کے روز کورم پورا نہ ہونے کے باعث منعقد نہ ہوسکا، جس کے نتیجے میں کمپنی کے انتظامی امور سے متعلق حکومتی سطح پر کیے جانے والے جائزے کی کوشش عارضی طور پر رک گئی۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی جب ایک روز قبل سندھ ہائی کورٹ نے نیپرا کے ملٹی ایئر ٹیرف (ایم وائے ٹی) کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کیا تھا، جسے کمپنی کی قیادت کے لیے بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جمع کرائی گئی اطلاع کے مطابق، اسلام آباد میں دوپہر 2 بجے منعقد ہونے والا اجلاس جس میں مالی نتائج کے علاوہ دیگر امور پر غور کیا جانا تھا اس وقت منسوخ کردیا گیا جب اجلاس کے لیے درکار ارکان کی تعداد پوری نہ ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق، حکومت کی جانب سے نامزد ڈائریکٹرز اجلاس میں موجود تھے تاہم کمپنی کے اکثریتی شیئر ہولڈر کی ای ایس پاور کے نمائندے شریک نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے اجلاس کا انعقاد ممکن نہ رہا۔

کاروباری اور پالیسی حلقوں میں اس پیشرفت کو حکومت کے لیے وقتی جھٹکے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ اجلاس میں کمپنی کی اندرونی گورننس سے متعلق امور پر غور کیا جانا تھا۔ کی ای ایس پاور کی غیر موجودگی میں یہ بحث آگے نہیں بڑھ سکی۔

دوسری جانب، نیپرا کے نظرِ ثانی شدہ ایم وائے ٹی پر سندھ ہائی کورٹ کے حکم امتناع نے کے-الیکٹرک کی پوزیشن مزید مضبوط کردی ہے، جس سے ریگولیٹری دباؤ میں کمی آئی ہے اور موجودہ انتظامیہ پر اعتماد بحال ہوا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق، بورڈ اجلاس کے تعطل اور عدالتی ریلیف کے نتیجے میں فی الحال کمپنی کی موجودہ قیادت کو تقویت ملی ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی نجی پاور یوٹیلٹی میں وقتی طور پر استحکام ضرور آیا ہے، تاہم اس کے سرکاری و نجی شراکت داروں کے درمیان تعلقات کی حرکیات بدستور متحرک ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.