BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)

جنوبی کوریا کے صدارتی مشیر برائے قومی سلامتی وی سنگ لک نے جمعے کے روز بتایا کہ آئندہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ جنوبی کوریا کے سرکاری دورے پر آئیں گے، جب ملک ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن اجلاسوں کی میزبانی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ دونوں رہنماؤں سے علیحدہ علیحدہ سربراہی ملاقاتیں کریں گے۔ وی سنگ لک کے مطابق، جنوبی کوریا، امریکا اور چین کے درمیان ہونے والے ان سلسلہ وار اجلاسوں سے نہ صرف کوریا کے بطور سفارتی پلیٹ فارم کردار کو اجاگر کیا جائے گا بلکہ خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کے لیے اتفاقِ رائے بھی قائم کیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ اپنے ایشیائی دورے کے دوران جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

وی سنگ لک نے کہا کہ صدر لی کی ٹرمپ سے متوقع ملاقات میں سلامتی اور امریکی ٹیرف سے متعلق معاملات پر پیشرفت کی کوشش کی جائے گی، تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے کا امکان ابھی واضح نہیں۔

جنوبی کوریا کے صنعت کے وزیر کے مطابق، واشنگٹن اور سیول کے درمیان 350 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری پیکیج کے تحت امریکی ٹیرف میں نرمی سے متعلق تفصیلات پر نمایاں اختلافات موجود ہیں۔

صدر لی شی جن پنگ سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور شمالی کوریا سے متعلق امور پر بھی گفتگو کریں گے۔

اجلاس سے قبل، صدر لی 26 سے 27 اکتوبر تک ملائیشیا کا دو روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں صدر ٹرمپ بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس کے موقع پر وہ کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن منیت سے بھی ملاقات کریں گے۔

وی سنگ لک کے مطابق، کثیرالجہتی اجلاسوں کا ایک بھرپور ہفتہ شروع ہو رہا ہے، جو آسیان سربراہ اجلاس سے آغاز اور گیونگجو میں یشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن اجلاس پر اختتام پذیر ہوگا۔

Comments

Comments are closed.