BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)

فلپائن کے جزیرہ لوزون پر آنے والے ٹراپیکل طوفان فینگ شین نے اتوار کے روز ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی جان لے لی۔

پولیس افسر سونی اومباجینو نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک درخت ان کے گھر پر گر گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل تھے جن کی عمریں دو اور گیارہ سال تھیں۔ یہ حادثہ منیلا سے تقریباً 153 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع قصبے پیتوگو کے قریب ایک گاؤں میں صبح سویرے پیش آیا، جب طوفان نے لوزون کے جنوب مشرقی حصے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق فینگ شین اتوار کی صبح منیلا بے کے اوپر منڈلا رہا تھا اور 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چل رہے تھے۔ طوفان کے شمالی صوبوں کی جانب بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کے مطابق ہفتے سے اب تک تقریباً 47 ہزار افراد اپنے گھروں سے نکل کر سرکاری عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہو چکے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے ساحلی علاقوں میں ممکنہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے بھی خبردار کیا ہے۔

فلپائن ہر سال تقریباً 20 طوفانوں اور سمندری جھکڑوں کی زد میں آتا ہے، جو اکثر غریب آبادی والے علاقوں کو متاثر کرتے ہیں۔ ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ انسانی سرگرمیوں سے ہونے والی ماحولیاتی تبدیلی کے باعث یہ طوفان مزید شدید ہو رہے ہیں۔

فینگ شین ایسے وقت میں آیا ہے جب ملک گزشتہ تین ہفتوں کے دوران آنے والے شدید زلزلوں سے ابھی سنبھل نہیں پایا، جن میں کم از کم 87 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Comments

Comments are closed.