حکومت سندھ نے صوبے بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی، کسی قسم کے احتجاج، مظاہروں، دھرنوں، ریلیوں اور 5 سے زائد افراد کے اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سےجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں امن و امان برقرار رکھنے اور عوامی مفاد و امن عامہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ آئی جی سندھ کی سفارش پر کیا ہے۔
انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
سندھ بھر میں پولیس اور انتظامی یونٹس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

























Comments
Comments are closed.