BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

تیل کی قیمتوں میں پیر کے روز معمولی اضافہ دیکھا گیا، کیونکہ سرمایہ کاروں کو امید ہے کہ امریکہ اور چین کے صدور کے درمیان ممکنہ ملاقات دنیا کی دو بڑی معیشتوں اور تیل کے سب سے بڑے صارفین کے درمیان تجارتی کشیدگی کو کم کر سکتے ہیں۔

عالمی بینچ مارک برینٹ کروڈ کے فیوچر 87 سینٹ یا 1.39 فیصد اضافے سے فی بیرل 63.60 ڈالر پر پہنچ گئے، جبکہ جمعہ کو قیمتوں میں 3.82 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی جو 7 مئی کے بعد سے سب سے کم سطح تھی۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 87 سینٹ یا 1.48 فیصد اضافے کے ساتھ فی بیرل 59.77 ڈالر پر ٹریڈ ہوا، جو جمعہ کو 4.24 فیصد کمی کے بعد 7 مئی کی کم ترین سطح تک گر گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی اس وقت شدت اختیار کر گئی جب چین نے نایاب معدنیات کی برآمدات پر پابندیاں بڑھا دیں، جس کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو چین کی امریکہ بھیجی جانے والی برآمدات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے اور یکم نومبر سے تمام اہم سافٹ ویئر کی برآمدات پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا۔

یہ اقدامات ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن فورم کے موقع پر ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کے امکانات پر بات ہو رہی ہے۔ امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر کے مطابق یہ ملاقات رواں ماہ کے آخر میں ممکن ہے۔

گولڈمین سیکس کے تجزیہ کاروں نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اصل سوال یہ ہے کہ آیا یہ پالیسیاں حقیقت میں نافذ ہوں گی، جو عالمی سپلائی چینز اور ہائی ٹیک پیداوار پر شدید اثر ڈال سکتی ہیں، یا پھر یہ صرف مذاکرات میں دباؤ بڑھانے کی کوشش ہیں۔

تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی کہ غالب امکان یہی ہے کہ دونوں ممالک انتہائی اقدامات سے پیچھے ہٹ جائیں گے اور بات چیت کے نتیجے میں مئی میں طے شدہ ٹیرف میں اضافے کے تعطل کو مزید توسیع مل سکتی ہے، اگرچہ کشیدگی کے دوبارہ بھڑکنے کا خطرہ برقرار ہے۔

ادھر مشرقِ وسطیٰ میں صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ غزہ کی جنگ ختم ہو گئی ہے، اور وہ اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کے تحت اسرائیل کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

Comments

Comments are closed.