BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)

غزہ میں دو سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے بعد ہفتے کے روز ہزاروں فلسطینی اپنے ویران گھروں کی جانب واپس لوٹنے لگے۔ لوگ ساحلی راستوں سے پیدل، گاڑیوں اور گدھا گاڑیوں پر سفر کرتے ہوئے شمال کی طرف بڑھتے نظر آئے، جب کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی برقرار رہی۔

غزہ کی رہائشی نبیلہ بصل نے اپنی زخمی بیٹی کے ساتھ سفر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابلِ بیان احساس ہے، خدا کا شکر ہے کہ جنگ ختم ہو گئی اور اذیت کا سلسلہ تھم گیا۔

امریکی ثالثی سے طے پانے والے معاہدے کے تحت اسرائیلی افواج نے پہلا مرحلہ مکمل کرتے ہوئے غزہ کے کئی شہری علاقوں سے انخلا کیا۔ اس جنگ میں اب تک 67 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ غزہ کی بیشتر عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کے روز مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے بین الاقوامی امن اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں 20 سے زائد ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے۔ اجلاس میں مستقل امن معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اسی روز دوپہر تک حماس کی جانب سے باقی تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی متوقع ہے۔

غزہ میں واپسی کرنے والے شہریوں کو اپنے گھروں کی جگہ ملبہ ملا۔ ایک شہری احمد الجعبری نے کہا کہ میرا 40 سال پرانا گھر لمحوں میں تباہ ہو گیا۔ اب کہاں جائیں؟ کیا عمر بھر خیمے میں رہیں؟

تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلی شہریوں نے جنگ بندی کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا۔ امریکی ثالث اسٹیو وٹکوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ طویل سفر رہا، مگر بالآخر امن کی راہ کھل گئی۔

معاہدے کے مطابق، یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اسرائیل تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرے گا جبکہ روزانہ سینکڑوں ٹرک امدادی سامان غزہ میں داخل ہوں گے۔

امریکی حکام کے مطابق، خطے کے استحکام کے لیے ایک مشترکہ ٹاسک فورس قائم کی جا رہی ہے، تاہم امریکی فوج غزہ میں تعینات نہیں ہوگی۔ ٹرمپ اپنے دورے کے دوران اسرائیل کی پارلیمنٹ کنیسٹ سے بھی خطاب کریں گے — ایسا کرنے والے وہ جارج ڈبلیو بش کے بعد پہلے امریکی صدر ہوں گے۔

Comments

Comments are closed.