BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

عالمی منڈی میں جمعرات کے روز خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جب اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ جنگ کے خاتمے کے پہلے مرحلے پر اتفاق ہوا، جس سے مشرقِ وسطیٰ میں جغرافیائی تناؤ میں کمی آئی۔ ساتھ ہی امریکی ڈالر کی مضبوطی نے بھی اجناس کی قیمتوں پر دباؤ ڈالا۔

برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 0.51 فیصد یا 34 سینٹ کمی کے بعد فی بیرل 65.91 ڈالر رہی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 0.61 فیصد یا 38 سینٹ گر کر 62.17 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

او این ڈی اے کے سینیئر تجزیہ کار کیلون وونگ نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدے سے جغرافیائی خطرات میں کمی آئی ہے، جس کے باعث تیل کی قیمتوں کمی ہوئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اسرائیل اور حماس نے دو سال سے جاری جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے منصوبے پر اتفاق کر لیا ہے۔ اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو جمعرات کو کابینہ کا اجلاس بلا کر جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیں گے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق غزہ جنگ نے ماضی میں تیل کی قیمتوں کو سہارا دیا تھا، کیونکہ اس سے خطے میں ممکنہ تیل فراہمی کے خطرات بڑھنے کا خدشہ تھا۔ تاہم موومو آسٹریلیا اینڈ نیوزی لینڈ کے سی ای او مائیکل میکارتھی نے کہا کہ حالیہ جنگ بندی سے مشرقِ وسطیٰ کی تیل فراہمی میں کوئی بڑا فرق نہیں پڑے گا، کیونکہ اوپیک پلس اپنی پیداوار کے اہداف پہلے ہی حاصل نہیں کر پایا۔

گزشتہ روز امریکی توانائی معلوماتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکہ میں تیل کی کھپت دسمبر 2022 کے بعد بلند ترین سطح 21.99 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔

جے پی مورگن کے تجزیہ کاروں نے کہا کہ اکتوبر کے آغاز میں عالمی تیل طلب میں قدرے سست روی دیکھی گئی ہے، جبکہ چین، جرمنی اور امریکہ میں سرگرمیوں میں کمی کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے پہلے ہفتے میں عالمی تیل طلب 105.9 ملین بیرل یومیہ رہی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3 لاکھ بیرل زیادہ لیکن اندازوں سے 90 ہزار بیرل کم ہے۔

Comments

Comments are closed.