BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

پاکستان 57 سے 80 ہارس پاور کے بیلاروس ساختہ ٹریکٹرز کی مقامی سطح پر اسمبلنگ کی تیاری کر رہا ہے، جسے حکام نے ملکی زرعی اور صنعتی شعبے کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی زیر صدارت جمعرات کو اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں نجی شعبے کے ٹریکٹر سرمایہ کاروں، مارگلہ ہیوی انڈسٹریز لمیٹڈ، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا اور گرین کارپوریٹ انیشی ایٹوز کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ حکومت بیلاروس کے اشتراک سے مکمل طور پر جدا شدہ پرزہ جات ( سی کے ڈی ) پر مبنی ٹریکٹرز کی مقامی سطح پر اسمبلنگ کے لیے پلانٹ کے قیام میں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے ساتھ ٹریکٹرز کے معاہدے سے نہ صرف زرعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا بلکہ کسانوں کی پیداواری صلاحیت میں بھی بہتری آئے گی۔ یہ منصوبہ زرعی شعبے کی جد ید کاری اور صنعتی بنیاد کو مضبوط بنانے کی جانب ایک عملی قدم ہے۔

صنعتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ پانچ برس میں 2,800 یونٹس کا مارکیٹ پوٹینشل موجود ہے، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان میں طاقتور زرعی مشینری کی طلب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

ہارون اختر خان نے انکشاف کیا کہ متعدد سرمایہ کار اس منصوبے میں گہری دلچسپی ظاہر چکے ہیں۔انہوں نے دیگر نجی اداروں پر زور دیا کہ وہ بھی اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے مزید کہا پاکستان اور بیلاروس کے درمیان یہ کاروباری شراکت داری ( بی ٹو بی ) حقیقی گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ منصوبہ نہ صرف درآمدات پر انحصار کم کرنے اور مقامی صنعتی پیداوار بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے بلکہ اس سے کسانوں کو جدید زرعی مشینری تک رسائی حاصل ہو سکے گی، جو مجموعی طور پر زرعی پیداوار اور معیشت میں بہتری کا سبب بنے گا۔

Comments

Comments are closed.