BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بدھ کو مسلسل دوسرے روز اضافہ دیکھا گیا، جس کی بڑی وجہ امریکہ میں خام تیل کے ذخائر میں نمایاں کمی اور عراقی کردستان سے برآمدات کی معطلی قرار دی جا رہی ہے۔

برینٹ کروڈ فیوچرز 27 سینٹ اضافے کے ساتھ 67.90 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 28 سینٹ بڑھ کر 63.69 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ دونوں بینچ مارک منگل کو بھی ایک ڈالر سے زائد بڑھ گئے تھے۔

یہ اضافہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب عراق کی وفاقی حکومت، کرد علاقائی انتظامیہ اور تیل کمپنیوں کے درمیان معاہدے کے باوجود 2.3 لاکھ بیرل یومیہ برآمدات معطل رہیں۔ معاہدے کے تحت ترکیہ کے لیے پائپ لائن کے ذریعے برآمدات بحال ہونا تھیں، لیکن اہم پروڈیوسرز نے واجبات کی ضمانت کا مطالبہ کیا جس سے عمل درآمد تاخیر کا شکار ہو گیا۔ یہ برآمدات مارچ 2023 سے بند ہیں۔

ادھر امریکی پیٹرولیم انسٹیٹیوٹ (اے پی آئی) کی رپورٹ کے مطابق 19 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں خام تیل کے ذخائر میں 38 لاکھ بیرل کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ پٹرول کے ذخائر میں 10 لاکھ بیرل کمی اور ڈیزل و دیگر ڈسٹلٹ مصنوعات میں 5 لاکھ بیرل اضافہ ہوا۔

سرکاری اعداد و شمار بدھ کو جاری ہوں گے، جن میں توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ خام تیل اور پٹرول کے ذخائر میں اضافہ جبکہ ڈسٹلٹ مصنوعات میں کمی ریکارڈ کی جائے گی۔

عالمی سپلائی مزید دباؤ کا شکار ہے کیونکہ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی کمپنی شیورون کو وینزویلا میں شراکت داروں کے ساتھ پیدا ہونے والے 2.4 لاکھ بیرل یومیہ خام تیل میں سے صرف نصف برآمد کرنے کی اجازت ملے گی۔ جولائی میں ملنے والی نئی اجازت نامے کے تحت وینزویلا کا زیادہ سلفر والا خام تیل امریکہ کو محدود پیمانے پر ہی برآمد کیا جا سکے گا۔

Comments

Comments are closed.