BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

پاکستان کے صنعتی شعبے میں قابلِ تجدید توانائی کے استعمال میں تیزی کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور اسی سلسلے میں کوہِ نور ملز لمیٹڈ (کے ایم ایل) نے 4.5 میگاواٹ (ایم ڈبلیو) سولر پاور سسٹم کامیابی سے نصب کر لیا ہے، جو پائیدار آپریشنز اور لاگت میں بچت کی کوششوں کا حصہ ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو منگل کے روز جاری کیے گئے نوٹس میں کمپنی نے اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ کمپنی اپنی پائیدار توانائی کی وابستگی اور آپریشنل استعداد کار پر توجہ کے مطابق یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس کر رہی ہے کہ مانگا رائیونڈ روڈ، ضلع قصور میں واقع مینوفیکچرنگ فیسلٹی پر 4.5 میگاواٹ سولر رینیوایبل انرجی سسٹم نصب کر دیا گیا ہے، جو کہ منصوبہ بندی کے تحت کل 7.2 میگاواٹ انسٹالیشن کا حصہ ہے۔

کمپنی کے مطابق، باقی ماندہ 2.7میگاواٹ کی انسٹالیشن موجودہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے اختتام سے پہلے مکمل کر لی جائے گی۔

مزید کہا گیا کہ کمپنی اپنی توانائی کی ضروریات کا 20 فیصد سے زائد اس نئے قابلِ تجدید توانائی کے ذریعے حاصل کرے گی، جس سے لاگت میں کمی اور ملک کی درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔

کوہِ نور ملز لمیٹڈ 21 دسمبر 1987 کو کمپنیز آرڈیننس 1984 (اب کمپنیز ایکٹ 2017) کے تحت پاکستان میں قائم ہوئی اور یہ کپڑے بنانے کے ساتھ ساتھ بجلی پیدا کرنے اور سپلائی کرنے کے کاروبار میں مصروف ہے۔

پاکستان میں حالیہ برسوں میں متبادل توانائی کے ذرائع خصوصاً شمسی توانائی کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو مقامی اور تجارتی شعبے میں خاصی مقبول ہو چکی ہے۔

اس بڑھتے رجحان نے پالیسی سازوں کے لیے قومی گرڈ اور توانائی کے شعبے پر اس کے اثرات کو سمجھنا ایک بڑا چیلنج بنا دیا ہے، کیونکہ ملک میں بجلی کی کھپت تقریباً جمود کا شکار ہے۔

اس کے باوجود، سستی توانائی کے اس ذریعے سے فائدہ اٹھانے کے لیے کئی منصوبے شروع کیے جا چکے ہیں۔

حال ہی میں جے کے اسپننگ ملز لمیٹڈ نے 7 میگاواٹ اضافی سولر صلاحیت نصب کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا۔

دیوان سیمنٹ لمیٹڈ نے کراچی میں اپنے مینوفیکچرنگ پلانٹ پر 6میگاواٹ سولر پاور سسٹم کامیابی سے فعال کر لیا۔

مئی میں انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ (آئی ایس ایل)، جو انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ کی سبسڈری ہے، نے اپنے کراچی پلانٹ میں 6.4میگاواٹ سولر پاور منصوبہ مکمل کر کے فعال کر دیا۔

مارچ میں طارق کارپوریشن لمیٹڈ، جو چینی اور اس کی ذیلی مصنوعات تیار کرنے کے کاروبار میں مصروف ہے، نے اپنی فیسلٹی پر 200 کلوواٹ سولر پاور سسٹم لگانے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

Comments are closed.