یہ اقدام اس پیشرفت کے دو روز بعد سامنے آئی ہے جب پاور ڈویژن نے نیپرا سے درخواست کی تھی کہ 25 کلو واٹ یا اس سے کم سسٹمز والے سولر صارفین کے لیے درخواست فیس ختم کی جائے اور لائسنس کی شرط ختم کی جائے۔
گرڈ کا فرسودہ بنیادی ڈھانچہ، پاور مارکیٹ کی اصلاحات میں تاخیر، کوالٹی کنٹرول کے کمزور نفاذ اور یوٹیلیٹی منصوبوں کے محدود پیمانے نے مل کر شمسی توانائی کی ترقی کو روک رکھا ہے