BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

اسرائیل نے کو اپنے دشمنوں کو سخت وارننگ دی کہ وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں محفوظ نہیں ہیں۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب قطر میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے والے حملوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذمت کی۔

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیل اپنے دشمنوں کے خلاف ہر جگہ کارروائی کرے گا، جبکہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے قطر کو متنبہ کیا کہ یا تو حماس رہنماؤں کو ملک سے نکالے یا ان کا محاسبہ کرے، ورنہ اسرائیل خود کارروائی کرے گا۔

اسرائیلی فوج نے یمن میں حوثی باغیوں کے مراکز پر بھی حملے کیے جن میں دارالحکومت صنعاء میں عسکری کیمپ، میڈیا ہیڈکوارٹرز اور ایندھن کے ذخائر کو نشانہ بنایا گیا۔ باغیوں کے زیرانتظام وزارت صحت کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 35 افراد ہلاک اور 130 سے زائد زخمی ہوئے۔

ادھر حماس نے کہا کہ قطر میں حملے میں اس کے چھ کارکن مارے گئے تاہم اعلیٰ قیادت محفوظ رہی۔ قطر نے واضح کیا کہ واشنگٹن سے حملے کی اطلاع تب ملی جب حملہ شروع ہو چکا تھا۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس کارروائی سے خوش نہیں ہیں اور قطر کو امریکہ کا قریبی دوست سمجھتے ہیں۔

غزہ شہر میں اسرائیل نے ایک اور بلند عمارت کو زمین بوس کردیا جس کے نتیجے میں درجنوں خاندان بے گھر ہوگئے۔ اقوام متحدہ نے پہلے ہی غزہ میں قحط کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ یورپی یونین کی صدر اُرسلا وان ڈیر لیین نے اسرائیل پر پابندیوں کی تجویز دی اور کہا کہ غزہ کی صورتحال نے دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ دیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جوابی کارروائیوں میں اب تک 64,656 افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔

Comments

Comments are closed.