BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پیر کو بیجنگ میں ہونگٹا سیکیورٹیز کے چیئرمین جِنگ فینگ سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اپنی کیپٹل مارکیٹس کو مضبوط بنانے، مالیاتی ذرائع میں تنوع لانے اور چینی و عالمی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے ساتھ روابط کو گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کی حالیہ معاشی کارکردگی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات جاری رکھے گی۔

انہوں نے اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد بڑھ رہا ہے اور حالیہ درجہ بندیوں میں بہتری اس کی واضح عکاسی ہے۔ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ سی اے اے 2 سے بڑھا کر سی اے اے 1 (مستحکم آؤٹ لک) کردی، فِچ نے ٹرپل سی پلس سے بڑھا کربی مائنس(مستحکم آؤٹ لک) کردی اور اسٹینڈرڈ اینڈ پُورز نے بھی ٹرپل سی پلس سے بڑھا کر مائنس بی (مستحکم آؤٹ لک) کردی ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور چین کے درمیان مالیاتی شعبے کے روابط بڑھانے اور کیپٹل مارکیٹس میں تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید بڑھانے کے لیے مالیاتی ذرائع میں تنوع پر تیزی سے کام کررہا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اپنے اصلاحاتی ایجنڈے پر مضبوطی سے کاربند ہے اور چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ شراکت داری کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہم مل کر نئی راہیں کھول سکتے ہیں جو ہماری معیشتوں کو مزید مضبوط اور مالیاتی تعاون کو گہرا کریں گی۔

گزشتہ ہفتے ایک تقریب میں وزیر خزانہ نے پاکستان کے بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹس میں دوبارہ داخلے کا منصوبہ پیش کیا تھا جس کا آغاز پانڈا بانڈ کے اجرا سے ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ پہلا اجرا رواں سال کے اختتام سے قبل ممکن ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کے ساتھ میں آئندہ ہفتے چین کا دورہ کروں گا، ہم بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹس میں واپسی کے منصوبوں پر بات کریں گے جس کا آغاز پانڈا بانڈ سے ہوگا۔ ہمیں امید ہے کہ پہلا اجرا سال ختم ہونے سے پہلے ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کریڈٹ ریٹنگز اور اسپریڈز میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا تو پاکستان رواں مالی سال میں دیگر عالمی مارکیٹس میں بھی سرمایہ اکٹھا کرنے کے مواقع تلاش کرے گا۔

Comments

Comments are closed.