BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

ایرانی ریاستی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایران اور یورپی ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے درمیان جوہری مذاکرات منگل کو جنیوا میں ہونگے۔

ریاستی ٹی وی کے مطابق منگل کو ایران اور 2015 کے جوہری معاہدے کے تین یورپی فریقین، بشمول یورپی یونین، نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر نئی بات چیت کریں گے۔ یہ ت اسرائیل کے ساتھ ایران کی 12 روزہ جنگ کے بعد دوسری ملاقات ہوگی، پہلے مذاکراتی دور کا انعقاد 25 جولائی کو استنبول میں ہوا تھا۔

جنگ کے بعد ایران نے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے ساتھ تعاون معطل کر دیا، جس کی وجہ اسرائیل اور امریکہ کے حملوں پر بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی خاموشی تھی۔ اسرائیل کی غیرمعمولی بمباری اور ایران کے جوابی حملوں نے تہران کے واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کو متاثر کیا۔

یورپی ممالک نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران یورینیم افزودگی کم کرنے اور ایجنسی کے معائنہ کاروں کے ساتھ تعاون بحال نہ کرے تو وہ 2015 کے معاہدے کے تحت “اسنیپ بیک میکانزم” فعال کر کے سابقہ اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کر دیں گے۔

ایران نے اس اقدام کی قانونی حیثیت پر اعتراض کرتے ہوئے یورپی ممالک پر وعدوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ 2015 کے معاہدے کے تحت ایران نے پابندیوں میں نرمی کے بدلے اپنے جوہری پروگرام پر محدودیاں عائد کی تھیں۔ تاہم، امریکہ کے 2018 میں معاہدے سے یکطرفہ انخلاء اور سخت اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے ایران نے اپنی ذمہ داریوں میں کمی شروع کر دی تھی۔

یورپی ممالک نے پابندیوں کے ازسرنو نفاذ کے لیے جو میکانزم تجویز کیا، وہ مؤثر نہیں ہو سکا اور ایران شدید اقتصادی بحران اور مہنگائی کا شکار ہے۔

Comments

Comments are closed.