BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

غزہ میں تقریباً دو سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے نیا جنگ بندی منصوبہ سامنے آیا ہے جس پر حماس نے رضامندی ظاہر کر دی ہے، تاہم ثالث اب اسرائیلی جواب کے منتظر ہیں۔ قطر اور مصر کی مشترکہ کوششوں سے تیار کردہ اس تجویز کو امریکہ کی حمایت بھی حاصل ہے۔ مصری حکام کے مطابق منصوبہ اسرائیل کو بھیج دیا گیا ہے اور اب فیصلہ اس کے ہاتھ میں ہے۔

قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ حماس کا ردِعمل نہایت مثبت ہے اور یہ تجویز تقریباً وہی ہے جس پر پہلے اسرائیل اتفاق کر چکا تھا۔ ان کے مطابق اگرچہ کسی بڑے بریک تھرو کا دعویٰ نہیں کیا جا سکتا، لیکن یہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔

مصری میڈیا کے مطابق نئے منصوبے میں ابتدائی ساٹھ روزہ جنگ بندی، جزوی یرغمالیوں کی رہائی، کچھ فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور انسانی امداد کی فراہمی شامل ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے فی الحال کوئی عوامی بیان نہیں دیا۔ وہ پہلے کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل صرف اسی معاہدے کو قبول کرے گا جس میں تمام یرغمالیوں کو ایک ساتھ رہا کیا جائے اور جنگ اسرائیل کی شرائط پر ختم ہو۔

حماس کے رہنما محمود مرداوی نے کہا کہ معاہدے کے امکانات کے دروازے کھول دیے گئے ہیں، لیکن دیکھنا یہ ہے کہ آیا نیتن یاہو دوبارہ اسے بند کرتے ہیں یا نہیں۔

ادھر اسرائیلی کابینہ نے حال ہی میں غزہ شہر اور قریبی پناہ گزین کیمپوں پر حملے کی منظوری دی ہے، جس سے انسانی بحران کے مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔ اسرائیل کے انتہا پسند وزیرِقومی سلامتی اتمار بن گویر نے منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر نیتن یاہو نے حماس کے سامنے جھکاؤ دکھایا تو یہ ایک ”المیہ“ ہوگا۔

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق منگل کو اسرائیلی حملوں میں 31 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ مجموعی شہادتوں کی تعداد 62 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔ اقوامِ متحدہ ان اعداد و شمار کو قابلِ اعتماد قرار دیتی ہے۔

Comments

Comments are closed.