BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا کہ وہ پیر کو واشنگٹن جائیں گے تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں۔ واضح رہے کہ یہ ملاقات اس وقت ہو رہی ہے جب ٹرمپ نے الاسکا میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ہونے والے حالیہ سربراہی اجلاس کے بعد یوکرینی صدر اور نیٹو و یورپی رہنماؤں کے ساتھ طویل گفتگو کی ۔

ٹرمپ-پیوٹن اجلاس کے باوجود روس کی یوکرین جنگ کے خاتمے یا عارضی روک تھام پر کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا، حالانکہ دونوں رہنماؤں نے اسے نتیجہ خیز قرار دیا۔ واپسی کے دوران ٹرمپ نے زیلنسکی اور امریکی اتحادیوں کے ساتھ فون پر بات چیت کی، جس میں زیلنسکی نے ڈیڑھ گھنٹے کی گفتگو کو طویل اور جامع قرار دیا۔

زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین ٹرمپ کی تجویز کردہ سہ فریقی ملاقات (یوکرین، امریکہ اور روس) کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے امریکی طرف سے دیے گئے مثبت اشاروں پر بھی روشنی ڈالی جو یوکرین کی سلامتی کی ضمانت میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

زیلنسکی نے ایکس پر کہا کہ یوکرین زور دیتا ہے کہ اہم مسائل رہنماؤں کی سطح پر زیر بحث لائے جائیں اور سہ فریقی فارمیٹ اس کے لیے موزوں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پیر کو امریکا کا دورہ کریں گے جہاں وہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کرینگے تاکہ جنگ بندی کے تمام پہلوؤں پر بات کی جا سکے۔

اخباری رپورٹس کے مطابق، فون کال میں ٹرمپ نے زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں کو بتایا کہ پیوٹن جنگ بندی میں دلچسپی نہیں رکھتا بلکہ جنگ ختم کرنے کے لیے جامع معاہدہ چاہتا ہے۔ ٹرمپ نے کہا، ”میرے خیال میں فوری امن معاہدہ جنگ بندی سے بہتر ہے۔“

فون کال میں یورپی کمیشن کی صدر اورسولا وون ڈیر لائیئن، نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک رُٹے، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور جرمنی، فن لینڈ، پولینڈ، اٹلی اور برطانیہ کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی، جنہیں ٹرمپ نے پیوٹن کے ساتھ اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

یہ ملاقاتیں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب عالمی برادری یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات پر زور دے رہی ہے، اور زیلنسکی نے امید ظاہر کی کہ واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات امن کے راستے کو ہموار کرے گی۔

Comments

Comments are closed.