BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

صدر ایف پی سی سی آئی، صدر ای سی او-سی سی آئی اور نائب صدر سی اے سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان بڑے تجارتی عدم توازن پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اورآسیان ممالک کی دو طرفہ تجارت کا حجم 9.06 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے لیکن پاکستان کی برآمدات آسیان ممالک کو صرف 2.2 ارب ڈالر ہیں جبکہ درآمدات 6.8 ارب ڈالر کے حجم پر ہیں جن کا 90 فیصدحصہ ملائیشیا، تھائی لینڈ، ویتنام، فلپائن اور انڈونیشیا سے آتا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ فیڈریشن ہاؤس کراچی میں آسیان ڈے کی اعلیٰ سطح تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف آسیان ممالک کے سفارتکار، صنعتکار،سرکاری افسران، برآمدکنندگان اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔

سیشن کا خصو صی مقصد ٹرانسپورٹ، مواصلات اور بلیو اکانومی کے شعبہ جات میں تعاون بڑھانے کے علاوہ آسیان ممالک کے ساتھ عوامی اور کاروباری سطح پر روابط کو فروغ دینا تھا۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ آسیان ممالک نے عالمی مارکیٹ میں مینوفیکچرنگ اور سروسز میں قابل ذکر ترقی کرلی ہے اور ایف پی سی سی آئی پاکستانی صنعتی و تاجر برادری کے لیے آسیان کے ساتھ بہتر تجارتی مواقع تلاش کرنے اور مشترکہ حکمتِ عملی بنانے کا پلیٹ فارم فراہم کررہی ہے۔

ملائیشین قونصل جنرل ہرمن ہردیناتا احمد جو کہ تقریب کے گیسٹ آف آنر بھی تھے نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور آسیان کے درمیان اقتصادی سفارتکاری اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ خوش آئند ہے اور انہوں نے ایف پی سی سی آئی کے کردار کو اس سلسلے میں خصوصی اہمیت کا حامل قرار دیا۔

اس موقع پر ،تھائی لینڈ، ویتنام اور فلپائن کے قونصل جنرلز اور سفارتکاروں نے پاکستان کی اعلیٰ ترین ٹریڈ باڈی ایف پی سی سی آئی کے تجارتی وفود کو خصوصی طور پر دعوت دی ہے تاکہ وہ ان کے متعلقہ ممالک میں ہونے والی اہم تجارتی سرگرمیوں، تقریبات اور نمائشوں میں شرکت کریں۔

ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر، ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ آسیان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات انتہائی وسیع ہیں جن میں ٹیکسٹائل، زراعت، خوراک، سی فوڈ، آئی ٹی، ادویات، متبادل توانائی، الیکٹرانکس اور مصالحہ جات شامل ہیں۔ انہوں نے ملائیشیا کے ساتھ ایف ٹی اے اور انڈونیشیا کے ساتھ پی ٹی اے کا حوالہ دیتے ہوئے ان سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید برآں تھائی لینڈ کے ساتھ ایف ٹی اے پر جاری مذاکرات اور ویتنام کے ساتھ پی ٹی اے پر جاری مذاکرات کی اہمیت بھی اجاگر کی ۔ایف پی سی سی آئی کے نائب صدرو سندھ ریجن کے چیئر مین، عبدالمہیمن خان نے کہا کہ پاکستان اور آسیان کے تعلقات کثیرالجہتی اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اسٹریٹجک جغرافیائی حیثیت، وافر افرادی قوت اور سرمایہ کاری میں آسانی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے باعث پاکستان آسیان کے سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش مقام بن چکا ہی؛ جہاں وہ انڈسٹری لگا کر مشرقِ وسطیٰ، وسطی ایشیا اور مغربی چین کی مارکیٹوں کو ایکسپورٹ کر سکتے ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.