BR100 Increased By (0.29%)
BR30 Increased By (0.37%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.50 Increased By ▲ 0.76 (1.34%)
BIPL 26.94 Decreased By ▼ -0.10 (-0.37%)
BOP 33.95 Increased By ▲ 0.27 (0.8%)
CNERGY 10.63 Increased By ▲ 0.82 (8.36%)
DFML 18.15 Decreased By ▼ -0.37 (-2%)
DGKC 209.50 Increased By ▲ 1.63 (0.78%)
FABL 99.50 Increased By ▲ 0.60 (0.61%)
FCCL 53.75 Increased By ▲ 0.23 (0.43%)
FFL 16.50 Decreased By ▼ -0.18 (-1.08%)
GGL 23.84 Increased By ▲ 0.27 (1.15%)
HBL 302.16 Decreased By ▼ -2.23 (-0.73%)
HUBC 219.25 Increased By ▲ 1.14 (0.52%)
HUMNL 10.52 Decreased By ▼ -0.14 (-1.31%)
KEL 7.30 Decreased By ▼ -0.05 (-0.68%)
LOTCHEM 29.87 Increased By ▲ 0.76 (2.61%)
MLCF 96.30 Increased By ▲ 0.80 (0.84%)
OGDC 317.99 Increased By ▲ 0.05 (0.02%)
PAEL 41.90 Increased By ▲ 0.07 (0.17%)
PIBTL 16.78 Increased By ▲ 0.28 (1.7%)
PIOC 297.01 Increased By ▲ 17.00 (6.07%)
PPL 220.44 Increased By ▲ 0.70 (0.32%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.30 Decreased By ▼ -1.19 (-1.11%)
SSGC 29.26 Increased By ▲ 0.33 (1.14%)
TELE 8.89 Increased By ▲ 0.13 (1.48%)
TPLP 12.56 Increased By ▲ 0.46 (3.8%)
TRG 60.26 Increased By ▲ 0.23 (0.38%)
UNITY 10.08 Decreased By ▼ -0.03 (-0.3%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب بھارت کے حمایت یافتہ 33 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جو ملک میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو 7 اور 8 اگست کی درمیانی شب ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں ٹیکنیکل ذرائع سے بروقت شناخت کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لیا، جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے، جو ملک کے اندر تخریبی کارروائیوں میں استعمال ہونے والا تھا۔

ترجمان پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت اور ریاست دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے بعد علاقے میں کسی ممکنہ دہشت گرد کی تلاش اور ان کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی قسم کا خطرہ مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہر ممکن اقدام جاری رکھا جائے گا۔

ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو کچل دیا اور ان کی ملک میں داخلے کی کوشش کو ناکام بنایا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر پوری قوم کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور حکومت ہر شکل میں اس ناسور کے خاتمے کے لیے پوری سنجیدگی کے ساتھ کام جاری رکھے گی۔

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقوں حوید اور وزیرباد میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ اور ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 14 مشتبہ دہشت گرد سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا اور تین ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ یہ اطلاع ریڈیو پاکستان نے جمعے کے روز دی۔

آپریشن خفیہ معلومات اور انٹیلیجنس رپورٹس کی بنیاد پر کیا گیا، جس کا مقصد علاقے میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کا خاتمہ اور امن و امان کی بحالی تھا۔

ذرائع کے مطابق، کارروائی کے دوران پاک فوج اور پولیس نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا، جس کے بعد مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

آپریشن کے دوران دو مقامی خوارج سہولت کاروں کے مکانات کو بھی مسمار کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی یہ کارروائیاں آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تاکہ دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔

Comments

Comments are closed.