BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے اعلیٰ عسکری حکام نے جمعرات کو ملائیشیا میں ایک اجلاس کا آغاز کیا جس کا مقصد حالیہ سرحدی جھڑپوں کے بعد جنگ بندی کو مستقل بنانے کے لیے اقدامات کو حتمی شکل دینا ہے۔ یاد رہے کہ جولائی کے آخر میں بغیر کسی شرط کے جنگ بندی کے ساتھ ختم ہونے والی ان پرتشدد جھڑپوں کا دورانیہ پانچ دن تھا۔

جنوب مشرقی ایشیائی ہمسایہ ممالک کے درمیان گزشتہ مہینے دہائی سے زائد عرصے کے بعد سب سے شدید لڑائی ہوئی، جس میں توپوں کی گولہ باری اور لڑاکا طیاروں کی بمباری شامل تھی۔ اس لڑائی میں کم از کم 43 افراد جان سے گئے جبکہ دونوں جانب 3 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے۔

چین اور علاقائی تنظیم آسیان کے چیئرمین ملک، ملائیشیا، کی سفارتی کوششوں کے باوجود جھڑپیں جاری رہیں، جنہوں نے دونوں فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی تھی۔

تاہم کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے رہنما اُس وقت مذاکرات کی میز پر آئے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں خبردار کیا کہ اگر امن قائم نہ ہوا تو امریکی ٹیرف مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے۔ یہ انکشاف رائٹرز کی خصوصی رپورٹ میں کیا گیا۔

کمبوڈین وزیر دفاع تیا سیہا اور تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیر دفاع نتافون نرکفانِت کو کوالالمپور میں ملائیشیا کی مسلح افواج کے صدر دفتر میں ملاقات کرنی ہے۔

نتافون نے مذاکرات سے قبل جاری بیان میں کہا کہ دونوں ممالک سرحدی تنازعات کے حل، اپنی افواج کے درمیان اعتماد کی بحالی، اور کشیدگی کم کرنے اور عام شہریوں کے تحفظ کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کریں گے۔

یہ شرائط کوالالمپور میں تین دن کے مذاکرات کے دوران تیار کی گئیں، اور چوتھے دن انہیں چین اور امریکا کے مبصرین کی موجودگی میں حتمی شکل دی جائے گی۔

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان 817 کلومیٹر (508 میل) طویل زمینی سرحد کے غیر طے شدہ حصوں پر کئی دہائیوں سے تنازع چل رہا ہے، جسے پہلی بار 1907 میں فرانس نے نقشہ بند کیا تھا، جب یہ خطہ اس کی نوآبادی ہوا کرتا تھا۔

Comments

Comments are closed.