BR100 Increased By (0.43%)
BR30 Increased By (0.14%)
KSE100 Increased By (0.29%)
KSE30 Increased By (0.3%)
BAFL 56.90 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.99 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
BOP 30.47 Increased By ▲ 0.12 (0.4%)
CNERGY 13.16 Increased By ▲ 0.04 (0.3%)
DFML 16.40 Increased By ▲ 0.50 (3.14%)
DGKC 193.20 Increased By ▲ 0.75 (0.39%)
FABL 94.50 Increased By ▲ 0.36 (0.38%)
FCCL 53.23 Increased By ▲ 0.44 (0.83%)
FFL 14.77 Increased By ▲ 0.05 (0.34%)
GGL 19.56 No Change ▼ 0.00 (0%)
HBL 306.15 Increased By ▲ 0.05 (0.02%)
HUBC 202.20 Increased By ▲ 0.78 (0.39%)
HUMNL 10.25 Increased By ▲ 0.09 (0.89%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.50 Increased By ▲ 0.04 (0.15%)
MLCF 93.68 Increased By ▲ 0.52 (0.56%)
OGDC 315.90 Decreased By ▼ -0.83 (-0.26%)
PAEL 35.92 Increased By ▲ 0.29 (0.81%)
PIBTL 14.81 Increased By ▲ 0.13 (0.89%)
PIOC 243.40 Increased By ▲ 0.19 (0.08%)
PPL 226.72 Decreased By ▼ -0.19 (-0.08%)
PRL 93.74 Increased By ▲ 0.72 (0.77%)
SNGP 92.05 Increased By ▲ 0.21 (0.23%)
SSGC 23.60 Decreased By ▼ -0.21 (-0.88%)
TELE 7.80 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 12.97 No Change ▼ 0.00 (0%)
TRG 57.00 Increased By ▲ 0.44 (0.78%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)

نشاط پاور لمیٹڈ (این پی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی منسلکہ کمپنی نیکس جین آٹو (پرائیویٹ) لمیٹڈ میں 2.5 ارب روپے تک سرمایہ کاری کرے گی جو کہ الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کی صنعت پر فوکس رکھتی ہے۔

نشاط پاور لمیٹڈ (این پی ایل) نے یہ پیش رفت پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری کردہ نوٹس میں ظاہر کی ہے اور اس سلسلے میں 13 اگست 2025 کو ایک غیر معمولی جنرل میٹنگ (ای جی ایم) طلب کی ہے، جہاں شیئر ہولڈرز سے اس سرمایہ کاری کی منظوری لی جائے گی۔

تجویز کردہ سرمایہ کاری میں 2 ارب روپے کی ایکویٹی شامل ہے جس کے ذریعے نیکس جین آٹو کے 20 کروڑ عام شیئرز (ہر شیئر کی مالیت 10 روپے) حاصل کیے جائیں گے، اس کے علاوہ 50 کروڑ روپے ورکنگ کیپیٹل قرض کی صورت میں ایک سال کے لیے فراہم کیے جائیں گے، جس پر سہ ماہی بنیادوں پر تین ماہ کے کائبور پلس 100 بیسس پوائنٹس یا کمپنی کی اوسط قرض لاگت—جو بھی زیادہ ہو—کے مطابق منافع ادا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اگست 2024 کے دوران قائم ہونے والی نیکس جین آٹو نے چین کی معروف کمپنی چیری آٹوموبائل کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ شراکت داری قائم کی،اس شراکت داری کے تحت نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کے دو ذیلی برانڈز، اوموڈا اور جیکو، کی درآمد، مقامی تیاری اور ملک گیر سطح پر تقسیم کی جائیگی۔

نیکس جین کی سیلز اور مارکیٹنگ ٹیمیں پیشگی مہمات میں بھرپور انداز سے مصروف ہیں جو اگست 2025 کے پہلے ہفتے میں ایک شاندار اور متوقع میگا لانچ ایونٹ کے ساتھ اپنے عروج پر پہنچیں گی۔

اسٹاک ایکسچینج کو دستیاب کردہ دستاویزات کے مطابق نیکس جین کا سی کے ڈی اسمبلی منصوبہ پہلے ہی شروع ہوچکا ہے۔ توقع ہے کہ یہ 31 مارچ 2026 تک مکمل ہوجائے گا جب کہ تجارتی آپریشنز کیلنڈر سال 2025 کے اندر شروع کیے جائیں گے۔

کل منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 14.7 ارب روپے ہے جسے قرض اور ایکویٹی کے امتزاج سے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

نشاط پاور لمیٹڈ کو توقع ہے کہ یہ سرمایہ کاری نہ صرف طویل مدت میں ڈیوڈنڈ آمدنی اور سرمایہ کاری سے منافع فراہم کرے گی بلکہ اس کے پورٹ فولیو کو متنوع بنانے اور ماحولیات و پائیداری پر مبنی منصوبوں کے لیے اس کی وابستگی کو بھی مزید مضبوط کرے گی۔

Comments

Comments are closed.