BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

اسرائیلی فوج کی تباہ حال غزہ میں انسانی امداد حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں مزید 93 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق شمالی علاقے میں امداد کے حصول کی کوشش کرنے والے 80 افراد مارے گئے جبکہ جنوبی شہر رفح کے قریب ایک امدادی مرکز کے پاس 9 افراد کو گولی مار دی گئی جہاں صرف 24 گھنٹے قبل درجنوں افراد کو ایسے ہی شہید کیا گیا تھا۔

ترجمان ایجنسی محمود باسل نے اے ایف پی کو بتایا کہ جنوبی علاقے خان یونس میں ایک اور امدادی مقام پر 4 افراد شہید ہوگئے۔

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک نے بتایا کہ ان کا 25 ٹرکس پر مشتمل امدادی قافلہ جب اسرائیل سے غزہ شہر کے قریب داخل ہوا تو اسے بھوک سے نڈھال شہریوں کے ایک بڑے ہجوم کا سامنا کرنا پڑا جو فائرنگ کی زد میں آگیا۔

اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے کہا کہ اس کا 25 ٹرکس پر مشتمل قافلہ غزہ شہر کے قریب داخل ہوا تو اسے بھوک سے نڈھال شہریوں کے بڑے ہجوم کا سامنا کرنا پڑا جو فائرنگ کی زد میں آگیا۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب قافلہ اسرائیل سے غزہ میں داخل ہو کر چیک پوائنٹس عبور کرچکا تھا۔

اسرائیلی فوج نے اموات کی تعداد کو چیلنج کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کے فوجیوں نے اپنے خلاف لاحق فوری خطرے کو دور کرنے کے لیے انتباہی فائرنگ کی کیونکہ ہزاروں افراد غزہ شہر کے قریب جمع ہوگئے تھے۔

غزہ میں امداد کی تلاش میں مارے مارے پھیرنے والے شہریوں کی اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں اموات ایک معمول بنتی جارہی ہے جہاں خوراک اور بنیادی ضروریات کی شدید قلت کے شکار افراد بڑی تعداد میں امدادی مراکز پر جمع ہوتے ہیں اور فائرنگ کے زد میں آکر شہید ہوجاتے ہیں ۔

اقوامِ متحدہ نے رواں ماہ کے آغاز میں بتایا تھا کہ مئی کے آخر سے اب تک تقریباً 800 امداد کے متلاشی افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو امدادی قافلوں کے راستوں پر تھے۔

Comments

Comments are closed.