ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلیفونک گفتگو میں زور دیا کہ شام میں جاری تنازع کا فوری خاتمہ ناگزیر ہے۔
ترک وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ ذریعے کے مطابق، فدان نے شام میں امریکہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اس بحران کے پائیدار حل کے لیے واشنگٹن کے ساتھ قریبی تعاون پر آمادہ ہے۔
ذرائع کے مطابق حاکان فدان نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ اسرائیل کی جانب سے شام کی سرزمین پر مداخلت نہ صرف صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے بلکہ شام کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور وحدت کو نقصان پہنچا کر پورے خطے میں امن کی کوششوں کو متاثر کر رہی ہے۔
دریں اثنا، جمعہ کے روز ترکیہ میں امریکی سفیر نے تصدیق کی کہ اسرائیل اور شام نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔

























Comments
Comments are closed.