BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس میزائل فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میزائل یوکرین کے دفاع کے لیے ضروری ہیں کیونکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ”باتیں تو میٹھی کرتے ہیں لیکن شام کو سب پر بم برسانے لگتے ہیں۔“

ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ کتنے پیٹریاٹ میزائل یوکرین کو دیے جائیں گے، لیکن انہوں نے کہا کہ ان کی لاگت یورپی یونین ادا کرے گی اور امریکہ کو اس کا مکمل معاوضہ ملے گا۔

ٹرمپ، جو پہلے روس کے ساتھ جنگ بندی کے خواہاں تھے، اب روسی صدر پیوٹن سے مایوس نظر آتے ہیں کیونکہ پیوٹن ان کی ثالثی کی کوششوں کے باوجود جنگ بندی پر راضی نہیں ہو رہے۔

خبر رساں ادارے ایکسیوس کے مطابق، ٹرمپ جلد ہی یوکرین کو جدید جارحانہ ہتھیار فراہم کرنے کا منصوبہ بھی پیش کریں گے، جو ان کی پچھلی پالیسی سے بالکل مختلف ہوگا۔

وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر اس رپورٹ پر تبصرہ نہیں کیا، اور رائٹرز بھی اس دعوے کی تصدیق نہیں کر سکا۔

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے مسلسل روسی میزائل اور ڈرون حملوں سے بچاؤ کے لیے امریکہ سے مزید دفاعی سہولیات کی درخواست کی ہے۔

ٹرمپ نے واشنگٹن کے قریب جوائنٹ بیس اینڈریوز پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں پیٹریاٹ دے رہے ہیں، جن کی انہیں اشد ضرورت ہے، کیونکہ پیوٹن نے واقعی بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ وہ اچھی باتیں کرتا ہے، پھر شام کو سب کو بمباری کا نشانہ بناتا ہے۔ اور یہ بات مجھے پسند نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم انہیں جدید ترین فوجی ساز و سامان فراہم کریں گے۔ وہ ہمیں اس کا 100 فیصد معاوضہ ادا کریں گے، اور یہی ہماری خواہش ہے۔

ٹرمپ رواں ہفتے نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات کرنے والے ہیں جس میں یوکرین اور دیگر امور پر گفتگو کی جائے گی۔

Comments

Comments are closed.