BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ٹیکس اور اخراجات میں بھاری کٹوتیوں کے ایک بڑے پیکیج پر دستخط کردیے۔ یومِ آزادی (فورتھ آف جولائی) کی تعطیل کے موقع پر منعقدہ یہ تقریب ایک سیاسی جلسے کا منظر پیش کررہی تھی۔

فوجی طیاروں کی گونج اور سینکڑوں پرجوش حامیوں کی موجودگی میں صدر ٹرمپ نے دوسری مدتِ صدارت کے سب سے اہم قانون پر دستخط کیے—ایوانِ نمائندگان سے بمشکل منظور ہونے والے اس بل نے جشنِ آزادی کو ایک سیاسی مظاہرہ میں بدل دیا۔

یہ بل جو ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی پر سختی، 2017 کے ٹیکس کٹوتیوں کو مستقل بنانے اور لاکھوں امریکیوں کو ہیلتھ انشورنس سے محروم کرنے کا باعث بنے گا، ایوانِ نمائندگان میں جذباتی بحث کے بعد 218 کے مقابلے میں 214 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔

اس موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی ملک میں لوگوں کو اتنا خوش نہیں دیکھا کیونکہ مختلف طبقوں کے لوگوں کا خیال رکھا جارہا ہے: فوج، ہر قسم کے سویلین اور ہر طرح کی ملازمتیں۔ انہوں نے ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن اور سینیٹ میں اکثریتی رہنما جان تھون کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس بل کو کانگریس کے دونوں ایوانوں سے منظور کرانے میں قیادت فراہم کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ آپ کے پاس امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ٹیکس چھوٹ، سب سے بڑی اخراجات میں کٹوتی اور سرحدی سیکیورٹی میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔

ٹرمپ نے یہ تقریب 4 جولائی یومِ آزادی کے موقع پر وائٹ ہاؤس کے ساؤتھ لان میں منعقد کی جس میں اسٹیلتھ بمبار اور لڑاکا طیاروں کی فضائی پریڈ بھی شامل تھی — وہی طیارے جو حالیہ دنوں میں ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں میں شریک تھے۔ اس تقریب میں سیکڑوں ٹرمپ حامی شریک ہوئے جن میں وائٹ ہاؤس کے معاونین، اراکینِ کانگریس اور فوجی خاندان شامل تھے۔

تقریر کے دوران ٹرمپ نے اپنی قیادت میں امریکہ کی ترقی کے دعوے کیے، بل پر دستخط کیے، ریپبلکن رہنماؤں اور کابینہ کے ارکان کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں اور خوش باش حامیوں کے ہجوم میں گھل مل گئے۔

بل کی منظوری ٹرمپ اور ان کے ریپبلکن اتحادیوں کی بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے، جن کا مؤقف ہے کہ یہ قانون معاشی ترقی کو فروغ دے گا، حالانکہ غیر جانب دار تجزیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ اس سے ملک کے 36.2 ٹریلین ڈالر کے قرضے میں مزید 3 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوگا۔

Comments

Comments are closed.