امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اب نافذ العمل ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی اب نافذ العمل ہے۔ براہِ کرم اس کی خلاف ورزی نہ کریں۔
امریکی صدر نے اس سے قبل کہا تھا کہ جنگ بندی کا عمل ایک مرحلہ وار 24 گھنٹوں پر مشتمل ہوگا جو منگل کو صبح تقریباً 4 بجے سے شروع ہوگا جس کے تحت سب سے پہلے ایران یکطرفہ طور پر تمام کارروائیاں روک دے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل 12 گھنٹے بعد اسی کی پیروی کرے گا۔
Comments