BR100 Increased By (0.54%)
BR30 Increased By (0.68%)
KSE100 Increased By (0.41%)
KSE30 Increased By (0.41%)
BAFL 58.50 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 25.37 Increased By ▲ 0.17 (0.67%)
BOP 34.30 Increased By ▲ 0.31 (0.91%)
CNERGY 8.15 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
DFML 20.86 Increased By ▲ 0.02 (0.1%)
DGKC 195.62 Increased By ▲ 2.65 (1.37%)
FABL 89.90 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 53.30 Increased By ▲ 0.47 (0.89%)
FFL 18.07 Increased By ▲ 0.12 (0.67%)
GGL 19.70 Increased By ▲ 0.73 (3.85%)
HBL 286.50 Increased By ▲ 1.00 (0.35%)
HUBC 215.00 Increased By ▲ 0.62 (0.29%)
HUMNL 10.86 Decreased By ▼ -0.02 (-0.18%)
KEL 8.14 Increased By ▲ 0.12 (1.5%)
LOTCHEM 27.75 Decreased By ▼ -0.14 (-0.5%)
MLCF 86.99 Increased By ▲ 0.48 (0.55%)
OGDC 322.79 Increased By ▲ 2.83 (0.88%)
PAEL 39.93 Increased By ▲ 0.51 (1.29%)
PIBTL 16.90 Increased By ▲ 0.23 (1.38%)
PIOC 267.15 Increased By ▲ 1.09 (0.41%)
PPL 229.27 Increased By ▲ 1.09 (0.48%)
PRL 34.75 Increased By ▲ 0.07 (0.2%)
SNGP 99.30 Increased By ▲ 0.12 (0.12%)
SSGC 27.00 Increased By ▲ 0.40 (1.5%)
TELE 8.59 Increased By ▲ 0.31 (3.74%)
TPLP 8.63 Increased By ▲ 0.41 (4.99%)
TRG 69.64 Decreased By ▼ -0.07 (-0.1%)
UNITY 11.65 Decreased By ▼ -0.02 (-0.17%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)

ملک کے آئی ٹی سیکٹر کا بڑھتا ہوا کردار قومی ترقی میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ یہ شعبہ نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کرتا ہے بلکہ اہم ٹیکس آمدنی بھی فراہم کرتا ہے، برآمدات میں اضافہ کرتا ہے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔ یہی وجوہات اس شعبے کو شامل اور پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے ایک ممکنہ تبدیلی لانے والا انجن بناتی ہیں۔

گزشتہ چند سالوں کے معاشی اتار چڑھاؤ کے باوجود آئی ٹی سیکٹر نے نہایت مضبوط کارکردگی دکھائی ہے اور رواں مالی سال کے اختتام تک اس کی برآمدات تقریباً 4 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ 2030 تک یہ رقم 15 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ تاہم، اس روشن مستقبل کے باوجود حکومت کی کچھ پالیسیاں اور رویے اس شعبے کی ترقی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، جو اسے اپنی مکمل صلاحیت کے حصول سے روک رہے ہیں۔

حالیہ پریس بریفنگ میں پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے چیئرمین نے آئی ٹی سیکٹر کو درپیش اہم رکاوٹوں کا ذکر کیا، جن میں پالیسیوں کی غیر یقینی صورتحال، عارضی اور غیر مستقل ٹیکس اقدامات اور آپریشنل رکاوٹیں شامل ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ مسائل سرمایہ کاروں کے اعتماد کو کمزور کرتے ہیں اور سیکٹر کی اقتصادی شراکت کو محدود کردیتے ہیں۔

ان مشکلات کی بنیادی وجہ بار بار اور غیر متوقع ٹیکس قوانین میں تبدیلیاں ہیں جن میں برآمدی مراعات، ود ہولڈنگ ٹیکسز اور دیگر مالی اقدامات شامل ہیں، جو طویل المدتی سرمایہ کاری کے جذبے کو متاثر کرتی ہیں۔ ٹیکس نظام میں اچانک اور من مانی تبدیلیاں سرمایہ کاروں کا اعتماد ہلا دیتی ہیں اور پاکستانی سافٹ ویئر ہاؤسز اور آئی ٹی کمپنیوں کی سالہا سال کی محنت کو خطرے میں ڈال دیتی ہیں، جنہوں نے عالمی سطح پر اپنی ساکھ مضبوط کرنے، ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور مضبوط ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر بنانے کے لیے انتھک جدوجہد کی ہے۔

پاکستان اس وقت خطے میں سب سے زیادہ کارپوریٹ ٹیکس کی شرح 29 فیصد عائد کرتا ہے جس کے ساتھ اضافی ٹیکسز اور بلند پیداواری لاگت بھی شامل ہیں، اس کے برعکس متحدہ عرب امارات میں یہ شرح صرف 9 فیصد ہے جبکہ ویتنام میں یہ 25 فیصد ہے۔

ویتنام کی سادہ اور شفاف حکومتی پالیسیاں اور مستحکم ٹیکس ماحول نے اس کی سالانہ برآمدات کو متاثر کن انداز میں 141 ارب ڈالر تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جو پاکستان کیلئے بھی ایک بڑا موقع ہے کہ اگر اس کا آئی ٹی سیکٹر ایک معاون اور مسابقتی ٹیکس نظام کے تحت فروغ پائے تو برآمدات میں بے پناہ اضافہ ممکن ہے۔

مسلسل بلند ٹیکس کی شرح نہ صرف آئی ٹی کمپنیوں کو سازگار ممالک کی جانب دھکیل رہی ہیں بلکہ ہماری مقامی صنعت کو بھی کمزور کررہی ہیں، جس سے مستقبل کے قیمتی مواقع ضائع ہونے کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔ اگرچہ کم ٹیکس ریونیو کا مسئلہ ہمیں عرصے سے درپیش ہے لیکن غیر مسابقتی ٹیکس نظام اس مسئلے کا حل نہیں، بلکہ یہ سرمایہ کاری کو روکنے، سرمائے کے ملک سے باہر جانے اور بالآخر ریونیو کے خسارے کو مزید بڑھانے کا باعث بنے گا جسے حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ایک اور اہم مسئلہ یہ ہے کہ ملکی سطح پر کام کرنے والی آئی ٹی کمپنیوں کے ملازمین اور غیر ملکی کمپنیوں کے لیے آزادانہ کام کرنے والوں کے ٹیکس نظام میں فرق پایا جاتا ہے۔ جیسا کہ پاشا نے بھی نشاندہی کی ہے، حالانکہ حالیہ برسوں میں ریموٹ ورک میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے لیکن دور دراز کام کرنے والوں کی تعریف انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں اب تک واضح نہیں کی گئی۔

اس قانونی خلا نے ایک نمایاں فرق کھڑا کردیا ہے: جہاں آئی ٹی کمپنیوں کے وہ ملازمین جو سالانہ 2.5 ملین روپے سے زائد کماتے ہیں ان سے 30 فیصد اضافی انکم ٹیکس لازماً کٹوتی کی جاتی ہے، وہیں آزادانہ ریموٹ ورکرز، جو اتنی ہی آمدنی رکھتے ہیں، اس بھاری ٹیکس بوجھ سے مستثنیٰ ہیں، جو ٹیکس نظام میں ایک ناانصافی اور عدم توازن کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ عدم توازن مقامی کمپنیوں کو مسابقتی طور پر نقصان پہنچاتا ہے، کیونکہ ماہر پیشہ ور افراد بڑی تنخواہوں کے لیے غیر ملکی کمپنیوں کو ترجیح دیتے ہیں، جس سے مقامی اداروں کے لیے بہترین ٹیلنٹ کو متوجہ کرنا اور برقرار رکھنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ، بین الاقوامی کمپنیاں بھی پاکستان میں فزیکل موجودگی قائم کرنے سے کتراتی ہیں، کیونکہ وہ ریموٹ کام کے ذریعے بغیر ٹیکس پیچیدگیوں کے اسی ٹیلنٹ کو استعمال کرسکتی ہیں۔ اس ناہمواری کو دور کرنا ناگزیر ہے تاکہ ایک مساوی میدان قائم کیا جاسکے اور ایسا پالیسی ماحول تیار ہو جو مقامی صنعت کی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری دونوں کی حوصلہ افزائی کرے۔

پاکستان اپنی آئی ٹی صنعت میں ایک اہم تبدیلی کے دہانے پر کھڑا ہے جہاں یہ عالمی ڈیجیٹل معیشت میں ایک حقیقی مسابقتی پلیئر کے طور پر ابھر سکتا ہے۔ لیکن اگر ضوابط کا ماحول غیر واضح ٹیکس قوانین، غیر مستقل مراعات اور ڈیجیٹل آزادیوں پر پابندیوں سے بھرا رہا تو یہ سنہری موقع ہاتھ سے نکل سکتا ہے۔ حکام کو چاہیے کہ وہ ایک جدید، مربوط اور معاون پالیسی فریم ورک کی طرف قدم بڑھائیں جو جدت کو فروغ دے، ڈیجیٹل حقوق کا تحفظ کرے اور ٹیلنٹ و سرمایہ کاری کو متوجہ کرے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.