BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
اداریہ

بجلی ٹیرف میں کمی

اقتصادی مشکلات اور منفی خبریں برداشت کرنے کے بعد، پاکستان کی صنعتوں، برآمد کنندگان اور عام شہریوں کے لیے آخرکار کچھ...
شائع April 5, 2025 اپ ڈیٹ April 5, 2025 02:21pm

اقتصادی مشکلات اور منفی خبریں برداشت کرنے کے بعد پاکستان کی صنعتوں، برآمد کنندگان اور عام شہریوں کے لیے آخرکار کچھ خوشخبری اور ضروری ریلیف نظر آیا جب وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا، جس سے معیشت کو خوش آئند فروغ ملا۔

3 اپریل کو ٹیرف میں کمی کے اعلان کے موقع پر وزیراعظم نے بتایا کہ بجلی کے نرخ صارفین کے مختلف گروپوں کے لیے 12 سے 17 فیصد تک کم ہوں گے، جو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس، پاور پروڈیوسرز سے حاصل ہونے والی لاگت کی بچت اور تیل وگیس مصنوعات پر پٹرولیم اور گرڈ لیویز کی دوبارہ تقسیم کے ذریعے ممکن ہوئی۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ ٹیرف شیٹ کے مطابق، صنعتوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ 7.69 روپے یا 13 فیصد کی کمی کی گئی ہے، جس سے نیا اوسط نرخ 40.51 روپے فی یونٹ ہوگیا ہے، جو پہلے 48.19 روپے فی یونٹ تھا۔

اسی طرح پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ دونوں رہائشی صارفین کی قیمت میں اوسطا 6.71 روپے فی یونٹ کمی کی جائے گی جس سے اوسط قیمت 38.34 روپے فی یونٹ سے کم ہوکر 31.63 روپے فی یونٹ ہوجائے گی۔

مزید برآں، کمرشل صارفین کے ساتھ ساتھ عام خدمات اور زراعت کے شعبوں سے وابستہ صارفین کو بھی بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملے گی۔ مجموعی طور پر قومی اوسط ٹیرف 7.41 روپے فی یونٹ کم کرکے 37.64 روپے فی یونٹ کردیا گیا ہے جو اس کی موجودہ سطح 45.05 روپے فی یونٹ ہے۔

مقامی مینوفیکچرنگ طویل عرصے سے جمود کا شکار ہے، جس کی بڑی وجہ توانائی کی بڑھتی ہوئی لاگت ہے، یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ ٹیرف میں یہ کٹوتی ایک اہم ریلیف فراہم کریں گی، پیداواری لاگت کو کم کرے گی اور ملک کی برآمدی مسابقت میں اضافہ کرے گی۔حال ہی میں انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کی ”الیکٹریسٹی 2025“ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پاکستان کا صنعتی شعبہ خطے میں بجلی کی سب سے زیادہ لاگت برداشت کرتا ہے، جو نہ صرف چین اور بھارت بلکہ امریکہ کے مقابلے میں تقریبا دگنا اور یورپی یونین کے نرخوں سے 18 فیصد زیادہ ہے۔

توانائی کی قیمتوں میں یہ واضح فرق پاکستان کی مینوفیکچرنگ مسابقت پر گہرے اثرات مرتب کررہا ہے جس سے منافع میں کمی آئی ہے اور مختلف صنعتوں، خاص طور پر ٹیکسٹائل سیکٹر، کے عالمی مارکیٹ شیئرز میں کمی واقع ہوئی ہے۔اگرچہ ٹیکسٹائل سیکٹر ہماری مینوفیکچرنگ اور برآمدات کی معیشت کا سنگ بنیاد ہے، مگر یہ مسلسل بڑھتی ہوئی پیداوار کی لاگت کا سامنا کر رہا ہے، جو کہ بجلی کے انتہائی بلند ٹیرف کی وجہ سے بڑھ رہی ہیں۔اس نے سرمایہ کاری کو محدود کردیا ہے، ترقی کو روک دیا ہے اور بالآخر مجموعی پیداوار کو کمزور کردیا ہے، جس کے نتیجے میں ٹیکسٹائل سیکٹر عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی اتار چڑھاؤ کے باوجود اپنی مسابقتی صلاحیت برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔

چونکہ امریکہ نے پاکستان کی درآمدات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کیے ہیں، جسے اس نے اپنے ”لبریشن ڈے ٹیرف“ کا حصہ قرار دیا ہے، یہ توانائی کی قیمتوں میں کمی اس وقت کے لیے انتہائی اہم ثابت ہو سکتی ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب پاکستانی صنعتیں غیر یقینی مستقبل کا سامنا کر رہی ہیں، توانائی کی قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر انہیں درپیش مالی دباؤ کا کچھ نہ کچھ مقابلہ کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وزیرِاعظم نے پاور سیکٹر ٹاسک فورس کے اہم کردار کو اجاگر کیا جس نے نظرثانی شدہ آئی پی پی معاہدوں کے ذریعے 3.699 ٹریلین روپے کی بچت حاصل کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی زور دیا کہ اگر بجلی چوری اور ڈسکوز میں انتظامی اصلاحات جیسے اہم چیلنجز پر قابو پایا جائے تو مزید ٹیرف میں کمی کی جاسکتی ہے۔اگرچہ بجلی کی ٹیرف میں کمی کی ضرورت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، لیکن توانائی کی وسیع ویلیو چین میں موجود متعدد بنیادی خامیوں جیسے کہ غیر موثر پاور جنریشن، خستہ حال ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن انفرااسٹرکچر، کمزور وصولیاں اور بجلی کی چوری پر قابو پانا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔

اگر ان نااہلیوں پر قابو پانے کے لیے جامع اصلاحات کی کوشش نہ کی گئی تو بجلی کی ٹیرف میں کمی صرف اتنی ہی فائدہ مند ثابت ہوگی جتنا کہ وہ صنعتوں اور برآمدی شعبوں کے لیے امید کی جاتی ہے، کیونکہ جو فائدے حاصل ہوں گے وہ عارضی ہوں گے اور طویل مدتی اقتصادی استحکام کے لیے درکار پائیدار ریلیف اور مسابقت فراہم نہیں کرپائیں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.