اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید روحانی نے حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصراللہ کے قتل کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو لکھے گئے ایک خط میں لبنان اور پورے خطے میں اسرائیل کے اقدامات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے لکھا، ”اسلامی جمہوریہ ایران اپنی سفارتی اور قونصل خانے کی عمارات اور نمائندوں پر حملوں کے خلاف سختی سے خبردار کرتا ہے، جو سفارتی اور قونصلر عمارات کے تقدس کی بنیادی اصول کی خلاف ورزی ہے، اور یاد دلاتا ہے کہ وہ اس طرح کے جارحانہ عمل کے اعادے کو برداشت نہیں کرے گا۔“
انہوں نے کہا کہ ایران اپنے اہم قومی اور سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنے بنیادی حق دفاع کا استعمال کرنے سے نہیں ہچکچائے گا۔
Comments