BR100 Decreased By (-0.18%)
BR30 Decreased By (-0.41%)
KSE100 Decreased By (-0.22%)
KSE30 Decreased By (-0.24%)
BAFL 59.88 Decreased By ▼ -0.56 (-0.93%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
BOP 31.00 Decreased By ▼ -0.28 (-0.9%)
CNERGY 11.51 Decreased By ▼ -0.29 (-2.46%)
DFML 17.39 Decreased By ▼ -0.27 (-1.53%)
DGKC 201.49 Decreased By ▼ -1.41 (-0.69%)
FABL 93.10 Decreased By ▼ -0.50 (-0.53%)
FCCL 59.78 Decreased By ▼ -0.75 (-1.24%)
FFL 14.70 Decreased By ▼ -0.15 (-1.01%)
GGL 21.09 Increased By ▲ 0.05 (0.24%)
HBL 305.00 Increased By ▲ 0.98 (0.32%)
HUBC 213.00 Increased By ▲ 1.02 (0.48%)
HUMNL 8.05 Decreased By ▼ -0.13 (-1.59%)
KEL 5.98 Decreased By ▼ -0.03 (-0.5%)
LOTCHEM 25.20 Decreased By ▼ -0.38 (-1.49%)
MLCF 107.36 Decreased By ▼ -0.43 (-0.4%)
OGDC 310.50 Increased By ▲ 0.15 (0.05%)
PAEL 33.97 Decreased By ▼ -0.29 (-0.85%)
PIBTL 13.04 Decreased By ▼ -0.17 (-1.29%)
PIOC 283.00 Decreased By ▼ -0.85 (-0.3%)
PPL 222.72 Decreased By ▼ -0.28 (-0.13%)
PRL 80.16 Decreased By ▼ -1.71 (-2.09%)
SNGP 89.98 Decreased By ▼ -2.14 (-2.32%)
SSGC 25.66 Increased By ▲ 0.34 (1.34%)
TELE 7.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.8%)
TPLP 13.80 Increased By ▲ 0.15 (1.1%)
TRG 54.30 Increased By ▲ 0.17 (0.31%)
UNITY 8.31 Decreased By ▼ -0.11 (-1.31%)
WTL 1.17 Decreased By ▼ -0.05 (-4.1%)
پاکستان

وزیراعظم کی ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنانے کی ہدایت

  • مالی وسائل تک رسائی، کاروباری دستاویزات کی تیاری اور برآمدی شعبے میں دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں مؤثر رہنمائی اور معاونت فراہم کی جائے، شہباز شریف
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعہ کو بینکوں اور متعلقہ ریگولیٹری اداروں کو ہدایت کی کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کے لئے قرضوں تک رسائی آسان بنائی جائے۔

وزیراعظم نے ایس ایم ایز (چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں) کی مالی معاونت سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی کہ ان اداروں کے لیے قرضوں کے حصول کا طریقہ کار مزید آسان بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مالی وسائل تک رسائی، کاروباری دستاویزات کی تیاری اور برآمدی شعبے میں دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں مؤثر رہنمائی اور معاونت فراہم کی جائے۔

وزیراعظم نے اجلاس کے دوران کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور انہیں سہولتیں فراہم کرنے سے معاشی سرگرمیوں، روزگار اور کاروباری مواقع کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے ایس ایم ایز جن کا برآمدی ڈیٹا پاکستان سنگل ونڈو پر دستیاب ہے یا جو ایکسپورٹ انشورنس اور ڈیجیٹل انوائسنگ کے ذریعے سپلائی چین کا حصہ ہیں، انہیں اس ریکارڈ کو بطور ضمانت مدنظر رکھتے ہوئے قرض فراہم کرنے کے لیے زیر غور لایا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قرضوں کی فراہمی کے لیے ضمانت کے متبادل پیمانے کے طور پر ایس ایم ایز کے نقد بہاؤ کو بھی مدنظر رکھا جانا چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایس ایم ایز کو بینکوں کی جانب سے قرضوں کی فراہمی سے متعلق احتیاطی ضوابط کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی تیز کرنے کے لیے بینکوں کو سرکاری اداروں کے پاس موجود متعلقہ ڈیٹا تک رسائی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بینکوں کو ایس ایم ایز کو صرف قرضے ہی فراہم نہیں کرنے چاہییں بلکہ لیٹرز آف کریڈٹ (ایل سیز) کے اجرا اور بینک گارنٹیوں کی فراہمی میں بھی معاونت کرنی چاہیے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ بینک ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی تیز کرنے کے لیے اپنی ادارہ جاتی صلاحیت بڑھانے کے اقدامات کررہے ہیں۔ بینکوں نے جون 2028 تک ایس ایم ایز کو 2 ہزار ارب روپے کے قرضے فراہم کرنے اور قرض حاصل کرنے والے ایس ایم ایز کی تعداد بڑھا کر 7 لاکھ 75 ہزار تک پہنچانے کے ہدف کے حصول کے عزم کا اظہار کیا۔

Comments

200 حروف