BR100 Decreased By (-0.45%)
BR30 Decreased By (-0.68%)
KSE100 Decreased By (-0.37%)
KSE30 Decreased By (-0.4%)
BAFL 59.95 Decreased By ▼ -0.49 (-0.81%)
BIPL 24.68 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
BOP 30.95 Decreased By ▼ -0.33 (-1.05%)
CNERGY 11.60 Decreased By ▼ -0.20 (-1.69%)
DFML 17.85 Increased By ▲ 0.19 (1.08%)
DGKC 200.75 Decreased By ▼ -2.15 (-1.06%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.40 (-0.43%)
FCCL 59.64 Decreased By ▼ -0.89 (-1.47%)
FFL 14.68 Decreased By ▼ -0.17 (-1.14%)
GGL 21.00 Decreased By ▼ -0.04 (-0.19%)
HBL 304.11 Increased By ▲ 0.09 (0.03%)
HUBC 211.51 Decreased By ▼ -0.47 (-0.22%)
HUMNL 8.12 Decreased By ▼ -0.06 (-0.73%)
KEL 5.96 Decreased By ▼ -0.05 (-0.83%)
LOTCHEM 25.40 Decreased By ▼ -0.18 (-0.7%)
MLCF 106.20 Decreased By ▼ -1.59 (-1.48%)
OGDC 309.83 Decreased By ▼ -0.52 (-0.17%)
PAEL 34.05 Decreased By ▼ -0.21 (-0.61%)
PIBTL 12.90 Decreased By ▼ -0.31 (-2.35%)
PIOC 278.30 Decreased By ▼ -5.55 (-1.96%)
PPL 222.40 Decreased By ▼ -0.60 (-0.27%)
PRL 80.24 Decreased By ▼ -1.63 (-1.99%)
SNGP 92.49 Increased By ▲ 0.37 (0.4%)
SSGC 25.68 Increased By ▲ 0.36 (1.42%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.18 (-2.31%)
TPLP 13.58 Decreased By ▼ -0.07 (-0.51%)
TRG 53.90 Decreased By ▼ -0.23 (-0.42%)
UNITY 8.35 Decreased By ▼ -0.07 (-0.83%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.02 (-1.64%)
کاروبار اور معیشت

نشاط ملز نے امریکی ٹیرف سے ملنے والے فائدے کو محدود قرار دے دیا

  • پاکستان کو نسبتاً کم ٹیرف کا سامنا ہے جس سے ملک کو کچھ حد تک مسابقتی فائدہ حاصل ہوسکتا ہے، رپورٹ
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کے بڑے ٹیکسٹائل برآمد کنندگان میں شامل نشاط ملز لمیٹڈ (این ایم ایل) کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ پاکستان پر امریکی ٹیرف میں کمی کے فوائد محدود رہیں گے کیونکہ کمپنی کی زیادہ تر برآمدات یورپ جاتی ہیں۔

کمپنی کی انتظامیہ نے یہ بات جمعہ کو ایک کارپوریٹ بریفنگ سیشن کے دوران کہی جس کے حوالے سے ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں تفصیلات جاری کیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ٹیرف کے حوالے سے انتظامیہ نے بتایا کہ پاکستان کو نسبتاً کم ٹیرف کا سامنا ہے جس سے ملک کو کچھ حد تک مسابقتی فائدہ حاصل ہوسکتا ہے۔

تاہم انتظامیہ کے مطابق یہ فائدہ محدود رہنے کی توقع ہے، کیونکہ نشاط ملز کی برآمدات کا ایک بڑا حصہ یورپ جاتا ہے جہاں کمپنی کو جی ایس پی پلس کی سہولت حاصل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ دوسری جانب امریکا کو کی جانے والی برآمدات کمپنی کی مجموعی برآمدات کا تقریباً 16 سے 20 فیصد ہیں جبکہ اس کا حتمی اثر اس بات پر منحصر ہوگا کہ خریدار مسابقتی ممالک کے درمیان اپنے آرڈرز کس طرح تقسیم کرتے ہیں۔

چند روز قبل امریکا نے مبینہ اضافی پیداواری صلاحیت کے حوالے سے کئی ماہ تک جاری رہنے والی تحقیقات کے بعد 14 بڑی معیشتوں، جن میں یورپی یونین اور چین بھی شامل ہیں پر مجوزہ ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ محصولات اس مقصد کے تحت تجویز کیے گئے کہ جسے امریکا صنعتی شعبے میں ساختی اضافی پیداواری صلاحیت قرار دیتا ہے، یعنی ایسے ممالک کی جانب سے مارکیٹ کی طلب سے ہٹ کر پیداوار کو فروغ دینا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ٹرمپ کی عالمی تجارت کا ڈھانچہ تبدیل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد مختلف ممالک کو امریکی مصنوعات خریدنے یا امریکا کے اندر اشیا تیار کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

ان ٹیرف کے لیے نشانہ بنائی گئی معیشتوں میں چین، یورپی یونین، بھارت، بنگلہ دیش، کمبوڈیا، انڈونیشیا، جاپان، جنوبی کوریا، ملائیشیا، سنگاپور، سوئٹزرلینڈ، تائیوان، تھائی لینڈ اور ویتنام شامل ہیں۔

دریں اثنا نشاط ملز لمیٹڈ نے اپنے کارپوریٹ بریفنگ سیشن کے دوران کہا کہ مستقبل میں ہوم ٹیکسٹائل اور گارمنٹس، بالخصوص ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی کارکردگی نسبتاً بہتر رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کا خیال ہے کہ 2027 کے دوران ٹیکسٹائل کا شعبہ مجموعی طور پر مستحکم رہے گا۔

نشاط ملز لمیٹڈ (این ایم ایل)، نشاط گروپ کی مرکزی کمپنی ہے جس کا قیام 1951 میں عمل میں آیا۔ یہ پاکستان کی بڑی عمودی طور پر مربوط کمپنیوں میں سے ایک ہے جو دھاگہ سازی، کپڑا بننے، پرنٹنگ، رنگائی، بلیچنگ، سلائی اور ملبوسات کے کاروبار سے وابستہ ہے۔

نشاط ملز خام کپاس اور مصنوعی ریشوں سے تیار کردہ دھاگے، لینن اور دیگر مصنوعات کا کاروبار کرتی ہے۔ کمپنی بجلی کی پیداوار اور فراہمی کے شعبے میں بھی سرگرمِ عمل ہے۔

Comments

200 حروف