کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 11500 روپے کا بڑا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 115 ڈالر کے اضافے سے 3676 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 115 ڈالر کے اضافے سے 3676 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 11500 روپے کے بڑے اضافے سے 3 لاکھ 90 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 9859 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 34 ہزار 478 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 4700 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 78 ہزار 636 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 277 روپے کے اضافے سے 4906 روپے ہوگئی۔






















Comments