BR100 Decreased By (-0.23%)
BR30 Decreased By (-0.41%)
KSE100 Decreased By (-0.18%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 60.00 Decreased By ▼ -0.44 (-0.73%)
BIPL 24.66 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 31.11 Decreased By ▼ -0.17 (-0.54%)
CNERGY 11.70 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 18.09 Increased By ▲ 0.43 (2.43%)
DGKC 201.10 Decreased By ▼ -1.80 (-0.89%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.40 (-0.43%)
FCCL 59.57 Decreased By ▼ -0.96 (-1.59%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.13 (-0.88%)
GGL 20.74 Decreased By ▼ -0.30 (-1.43%)
HBL 304.55 Increased By ▲ 0.53 (0.17%)
HUBC 212.50 Increased By ▲ 0.52 (0.25%)
HUMNL 8.19 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.04 (-0.67%)
LOTCHEM 25.39 Decreased By ▼ -0.19 (-0.74%)
MLCF 106.18 Decreased By ▼ -1.61 (-1.49%)
OGDC 310.45 Increased By ▲ 0.10 (0.03%)
PAEL 34.17 Decreased By ▼ -0.09 (-0.26%)
PIBTL 12.98 Decreased By ▼ -0.23 (-1.74%)
PIOC 279.00 Decreased By ▼ -4.85 (-1.71%)
PPL 222.50 Decreased By ▼ -0.50 (-0.22%)
PRL 81.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.24%)
SNGP 93.20 Increased By ▲ 1.08 (1.17%)
SSGC 25.93 Increased By ▲ 0.61 (2.41%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 13.48 Decreased By ▼ -0.17 (-1.25%)
TRG 54.03 Decreased By ▼ -0.10 (-0.18%)
UNITY 8.36 Decreased By ▼ -0.06 (-0.71%)
WTL 1.21 Decreased By ▼ -0.01 (-0.82%)

نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز جمعے کو کھیل کے اختتام تک پانچ وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنا لیے۔ گرین اور سیم ہوتی ہوئی پچ پر مشکل دن گزارنے کے باوجود نیوزی لینڈ کی ٹیم نے خود کو سنبھالے رکھا۔

ٹام بلنڈل نے اپنے 50ویں ٹیسٹ میچ میں 117 گیندوں پر ناقابلِ شکست 53 رنز کی محنت طلب اننگز کھیلی جبکہ کرائسٹ چرچ میں دن کے اختتام پر گلین فلپس 64 گیندوں پر 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ تھے۔

فاسٹ بولر آکاش دیپ بھارت کے باؤلرز میں سب سے کامیاب رہے جنہوں نے 21 اوورز میں 52 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ تاہم بھارتی فاسٹ باؤلنگ اٹیک حریف بلے بازوں کو پریشان کرنے والی لائن اور لینتھ پر گیند بازی کرنے میں ناکام رہا۔

جسپریت بمراہ واحد بھارتی باؤلر تھے جو کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

گرین پچ پر باؤلرز کے لیے کافی مدد موجود تھی جس پر ٹاس جیتنے کے بعد کپتان شبھمن گل نے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران بھارت نے 12 میچوں میں یہ دسویں مرتبہ ٹاس جیتا تھا۔

تاہم بھارتی باؤلرز پورے دن وکٹوں کو مسلسل نشانہ بنانے والی گیند بازی کرنے میں ناکام رہے۔

بلنڈل نے ابتدائی مرحلے میں محتاط بیٹنگ کی۔ انہوں نے گیند کی لینتھ کو اچھی طرح بھانپتے ہوئے اسے چھوڑا اور اپنے دفاعی انداز کو برقرار رکھ۔

انہوں نے جوابی حملے کے لیے مناسب مواقع کا انتخاب کیا اور جب باؤلرز نے آف سائیڈ پر کھلی جگہ فراہم کی تو وہاں دلکش کٹ شاٹس کھیلے۔

ابتدائی طور پر بلنڈل نے ڈیرل مچل کے ساتھ 74 رنز کی شراکت قائم کی۔ دونوں اس وقت کریز پر اکٹھے ہوئے جب دوسرے سیشن کے وسط میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 110 رنز پر چار وکٹیں گنوا کر مشکلات کا شکار تھی۔

مچل 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے واشنگٹن سندر کی ایک آف اسپن گیند کو بظاہر بے ضرر انداز میں لیگ سلپ پر موجود دھرو جوریل کے ہاتھوں میں کھیل دیا۔

اس کے بعد گلین فلپس نے بلنڈل کے ساتھ مل کر آخری 20 اوورز میں 62 رنز کی شراکت قائم کی۔

بلنڈل کو 49 رنز کے انفرادی اسکور پر ایک موقع ملا، جب ان کے بلے کا بیرونی کنارہ لگنے کے بعد گیند گلی میں کھڑے یشسوی جیسوال کی طرف گئی لیکن وہ اپنی بائیں جانب ڈائیو لگانے کے باوجود اس مشکل کیچ کو تھام نہ سکے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے بھی دن کے آغاز میں 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں، جو ڈرا ہو گیا تھا، وہ مسلسل دو گیندوں پر صفر پر آؤٹ ہونے کا سامنا کر چکے تھے۔

انہوں نے 29 رنز پر ملنے والے ایک موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور اپنے کیریئر کی 32ویں ٹیسٹ نصف سنچری مکمل کی۔

دوسرے سیشن میں آکاش دیپ کی گیند پر وہ وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے دفاعی انداز میں آگے بڑھ کر شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند پچ سے ٹرن ہوئی اور بلے کا کنارہ لے گئی۔

اگلے ہی اوور میں ہنری نکولز بھی آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے انشول کمبوج کی گیند پر غیر محتاط انداز میں پل شاٹ کھیلا جس کے نتیجے میں فائن لیگ باؤنڈری پر موجود آکاش دیپ نے 16 رنز پر ان کا کیچ پکڑ لیا۔

راچن رویندرا بھی آکاش دیپ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔ وہ صفر پر پویلین لوٹے۔ اس طرح مسلسل تین اننگز میں وہ تیسری مرتبہ سلپ کے فیلڈرز کو کیچ دے بیٹھے۔

ڈیون کونوے لنچ سے عین قبل آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ڈیبیو کرنے والے گرنور برار کی گیند پر انہیں ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا۔ انہوں نے 31 رنز بنائے۔

بھارت نے ویلنگٹن میں کھیلے گئے ڈرا ٹیسٹ میچ کی اپنی ابتدائی ٹیم میں ایک تبدیلی کی اور پرسدھ کرشنا کی جگہ تیز رفتار باؤلر گرنور برار کو ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع دیا۔

نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

اس میچ سے قبل نیوزی لینڈ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے جبکہ بھارت چوتھے نمبر پر تھا۔

Comments

200 حروف