کھیل
سابق انگلش کپتان بین اسٹوکس کی آئی پی ایل 2027 میں شرکت کی راہ ہموار
- آئی پی ایل قوانین کے تحت میگا نیلامی میں حصہ نہ لینے والے کھلاڑی اگلی منی نیلامی کے لیے اہل نہیں تھے، اسٹوکس 2027 تک نیلامی میں واپسی نہیں کرسکتے تھے
انگلینڈ کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے آئی پی ایل 2027 کی نیلامی کے لیے رجسٹریشن کرالی ہے۔
کرک انفو کے مطابق اسٹوکس 16 دسمبر کو بھارتی شہر گوا میں ہونے والی کھلاڑیوں کی منی نیلامی میں حصہ لیں گے۔
آئی پی ایل قوانین کے تحت میگا نیلامی میں حصہ نہ لینے والے کھلاڑی اگلی منی نیلامی کے لیے رجسٹریشن نہیں کراسکتے تھے، جس کے باعث اسٹوکس کی نیلامی میں واپسی 2027 تک ممکن نہیں تھی۔
تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے 35 سالہ آل راؤنڈر کو رواں سال کی نیلامی میں شامل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔
اسٹوکس نے رواں سال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔ وہ آخری مرتبہ 2023 میں چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے آئی پی ایل میں کھیلے تھے۔ پانچ سیزنز کے دوران 45 میچز میں انہوں نے 935 رنز بنائے اور 28 وکٹیں حاصل کیں۔





















Comments