BR100 Increased By (0.76%)
BR30 Increased By (0.86%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.61%)
BAFL 59.88 Increased By ▲ 0.10 (0.17%)
BIPL 24.51 Increased By ▲ 0.11 (0.45%)
BOP 31.51 Increased By ▲ 0.35 (1.12%)
CNERGY 11.71 Increased By ▲ 0.13 (1.12%)
DFML 16.60 Increased By ▲ 0.21 (1.28%)
DGKC 205.80 Increased By ▲ 2.29 (1.13%)
FABL 93.50 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
FCCL 61.00 Increased By ▲ 0.79 (1.31%)
FFL 14.90 Increased By ▲ 0.28 (1.92%)
GGL 20.77 Increased By ▲ 0.76 (3.8%)
HBL 305.50 Increased By ▲ 2.43 (0.8%)
HUBC 213.00 Increased By ▲ 0.27 (0.13%)
HUMNL 8.15 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
KEL 6.07 Decreased By ▼ -0.01 (-0.16%)
LOTCHEM 25.80 Increased By ▲ 0.30 (1.18%)
MLCF 107.90 Increased By ▲ 1.14 (1.07%)
OGDC 311.88 Increased By ▲ 1.23 (0.4%)
PAEL 34.59 Increased By ▲ 0.41 (1.2%)
PIBTL 13.48 Decreased By ▼ -0.04 (-0.3%)
PIOC 283.20 Increased By ▲ 3.90 (1.4%)
PPL 224.30 Increased By ▲ 2.00 (0.9%)
PRL 80.10 Increased By ▲ 0.61 (0.77%)
SNGP 91.30 Increased By ▲ 0.30 (0.33%)
SSGC 23.70 Increased By ▲ 0.05 (0.21%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.05 (-0.65%)
TPLP 13.47 Increased By ▲ 0.64 (4.99%)
TRG 54.25 Increased By ▲ 0.21 (0.39%)
UNITY 8.40 Increased By ▲ 0.04 (0.48%)
WTL 1.19 Decreased By ▼ -0.05 (-4.03%)
دنیا

یوکرین کو پیٹریاٹ میزائلوں کی فراہمی، امریکا نے تاحال منظور نہ دی

  • یوکرین بارہا کہہ چکا ہے کہ اسے روس کے بڑھتے ہوئے میزائل اور ڈرون حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید میزائل انٹرسیپٹرز کی فوری ضرورت ہے
شائع اپ ڈیٹ

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کے تقریباً 60 میزائل انٹرسیپٹرز کی منتقلی کی ابھی تک منظوری نہیں دی، حالانکہ واشنگٹن پہلے ہی ان کی فراہمی پر اتفاق کرچکا ہے۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے منگل کو معاملے سے باخبر ذرائع کے حوالے سے یہ رپورٹ دی۔

یوکرین بارہا کہہ چکا ہے کہ اسے روس کے بڑھتے ہوئے میزائل اور ڈرون حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید میزائل انٹرسیپٹرز کی فوری ضرورت ہے۔

اخبار کے مطابق ان ہتھیاروں میں امریکا کے تیار کردہ پی اے سی 3 اور پی اے سی 2 میزائل شامل ہیں۔ ان میں سے بعض یورپی ممالک کے اسلحہ ذخائر میں موجود ہیں اور کیف کے مغربی اتحادی ان کی مالی معاونت کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مختص کیے گئے میزائلوں میں پی اے سی 3 انٹرسیپٹرز بھی شامل ہیں، جن کی ستمبر سے دسمبر کے دوران فراہمی طے تھی، تاہم ان کی منتقلی کی تاحال منظوری نہیں دی گئی۔ مزید تقریباً 20 پرانے ماڈل کے پی اے سی 2 میزائل بھی یوکرین کے لیے مختص کیے گئے ہیں، لیکن ان کی ترسیل بھی منظوری کی منتظر ہے۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق یوکرین کو اپنے پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز خود تیار کرنے کی اجازت دینے کی کوشش بھی پینٹاگون میں تاخیر کا شکار ہے۔

پینٹاگون نے اخبار کو بتایا کہ یوکرین کی حمایت سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، تاہم ہتھیاروں کے معاملے پر مزید تبصرے سے گریز کیا۔

گزشتہ ماہ امریکا نے یوکرین کو 2.1 ارب ڈالر مالیت کے 500 پی اے سی 3 میزائل فروخت کرنے کی منظوری دی تھی، تاہم ان کی فراہمی 2030 کی دہائی کے ابتدائی برسوں سے پہلے متوقع نہیں۔

Comments

200 حروف