BR100 Increased By (0.41%)
BR30 Decreased By (-0.1%)
KSE100 Increased By (0.27%)
KSE30 Increased By (0.36%)
BAFL 59.99 Increased By ▲ 0.31 (0.52%)
BIPL 24.43 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 31.26 Decreased By ▼ -0.15 (-0.48%)
CNERGY 11.83 Decreased By ▼ -0.07 (-0.59%)
DFML 16.32 Decreased By ▼ -1.28 (-7.27%)
DGKC 201.87 Increased By ▲ 0.91 (0.45%)
FABL 93.86 Increased By ▲ 0.56 (0.6%)
FCCL 59.29 Decreased By ▼ -0.20 (-0.34%)
FFL 14.15 Decreased By ▼ -0.20 (-1.39%)
GGL 19.48 Decreased By ▼ -0.31 (-1.57%)
HBL 303.50 Decreased By ▼ -0.63 (-0.21%)
HUBC 206.36 Increased By ▲ 0.32 (0.16%)
HUMNL 8.12 Increased By ▲ 0.13 (1.63%)
KEL 6.15 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.74 Increased By ▲ 1.19 (4.85%)
MLCF 103.25 Decreased By ▼ -0.46 (-0.44%)
OGDC 312.79 Increased By ▲ 0.06 (0.02%)
PAEL 34.83 Decreased By ▼ -0.05 (-0.14%)
PIBTL 13.72 Decreased By ▼ -0.15 (-1.08%)
PIOC 269.67 Decreased By ▼ -1.97 (-0.73%)
PPL 222.62 Decreased By ▼ -0.25 (-0.11%)
PRL 82.16 Decreased By ▼ -0.20 (-0.24%)
SNGP 91.41 Decreased By ▼ -3.34 (-3.53%)
SSGC 23.93 Increased By ▲ 0.42 (1.79%)
TELE 7.32 Decreased By ▼ -0.03 (-0.41%)
TPLP 12.76 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
TRG 52.79 Decreased By ▼ -0.20 (-0.38%)
UNITY 8.48 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.39 Increased By ▲ 0.08 (6.11%)
دنیا

ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کے لیے جنوب مشرقی ایشیا میں 17 ارب ڈالر کے معاہدوں کا اعلان کردیا، وائٹ ہاؤس

  • جنوب مشرقی ایشیا میں امریکی کمپنیوں کو 17 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے مل گئے، جس سے اقتصادی روابط اور اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ ملے گا
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آسیان سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے فلپائن کے دو روزہ سرکاری دورے کے بعد جنوب مشرقی ایشیا میں امریکی کمپنیوں کے لیے 17 ارب ڈالر سے زائد کے تجارتی معاہدوں اور اسٹریٹجک سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے بدھ کی شب جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ان معاہدوں میں بوئنگ اور جی ای ایرو اسپیس کی جانب سے فلپائن ایئرلائنز کو بوئنگ 787 طیاروں کی 20 یونٹس فروخت کرنے کا 12 ارب ڈالر کا معاہدہ حتمی شکل دینا بھی شامل ہے۔

بیان کے مطابق واشنگٹن اور منیلا فلپائن کی دفاعی خریداریوں کے لیے 2 ارب ڈالر سے زائد کی امریکی مالی معاونت کے حصول کے لیے بھی کوششیں کریں گے، جبکہ امریکا بحیرہ جنوبی چین میں فوجی کارروائیوں کی معاونت کے لیے 40 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

سبک گرین، سبک بے پر 4 کروڑ ڈالر کی لاگت سے ایندھن کا ذخیرہ قائم کرے گی، جبکہ فلپائن فوجی رسائی، قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت اور سپلائی چینز کو بہتر بنانے کے لیے باسکو ایئرپورٹ کو جدید بنائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ تھائی لینڈ امریکا میں تیار کردہ ہائی موبیلٹی آرٹلری راکٹ سسٹمز (ہیمارس) کی خریداری پر 12 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک خرچ کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ یہ معاہدہ جنوب مشرقی ایشیا کے برّاعظم پر واقع ممالک میں اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہوسکتا ہے۔

بیان کے مطابق، انڈونیشیا میں لیٹی ٹیوڈ انرجی اور خودمختار دولت فنڈ دانانتارا امریکی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے 2 ارب ڈالر کے کوئلے کے منصوبے پر مذاکرات کر رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ناواجو ٹرانزیشنل انرجی کمپنی نے ملائیشیا کی قومی بجلی کمپنی تناگا نیشنل برہاد کے ایک ذیلی ادارے کو کوئلہ فراہم کرنے کے لیے 10 کروڑ ڈالر کا تین سالہ معاہدہ کیا ہے۔

امریکا نے ملائیشیا اور برونائی میں مصنوعی ذہانت کی ترقی کے پروگراموں کی معاونت کا بھی وعدہ کیا ہے۔

برونائی کی یونیفائیڈ نیشنل نیٹ ورکس، امریکی کمپنی ورٹیو کو ڈیٹا سینٹر کے منصوبے کا ٹھیکا دینے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے تحت تقریباً ایک ارب ڈالر کی خریداری امریکی سپلائرز سے کی جائے گی۔

ملائیشیا کے مواصلاتی ریگولیٹر نے ایک الگ بیان میں کہا کہ ایک امریکی کنسورشیم ملائیشین حکومت کو اس کا خودمختار اے آئی کلاؤڈ تیار کرنے میں معاونت فراہم کرے گا، جبکہ واشنگٹن نے اس منصوبے کی مدد کے لیے 5 کروڑ ڈالر دینے کی پیشکش کی ہے۔

Comments

200 حروف